جاسوسی کےالزام میں تین مشکوک افراد گرفتار، واٹس اپ کےذریعہ کال کرتےتھے پاکستان

مشکوک نوجوانوں کی شناخت خالد (22)، مہتاب (22) اورراغب (34) کے طورپرہوئی ہے۔

Aug 03, 2019 11:39 PM IST | Updated on: Aug 03, 2019 11:39 PM IST
جاسوسی کےالزام میں تین مشکوک افراد گرفتار، واٹس اپ کےذریعہ کال کرتےتھے پاکستان

تین مشکوک افراد گرفتار

ہریانہ کے حصارمیں کینٹونمنٹ علاقہ میں مشکوک طریقے سے گھومتے ہوئے پائے جانے پرتین لوگوں کوحراست میں لیا گیا ہے۔ پولیس نے ہفتہ کویہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے موبائل فون میں کینٹونمنٹ علاقے کے اندرکا ایک ویڈیو کلپ بھی ملا۔

پولیس نے بتایا کہ ابتدائی جانچ میں یہ انکشاف ہوا کہ جولائی میں ان میں سے ایک مشکوک نے پاکستان میں واٹس اپ کال بھی کیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ مشکوک نوجوانوں کی شناخت محمد خالد (22)، مہتاب (22) اورراغب (34) کے طورپرہوئی ہے۔

Loading...

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتارتینوں ملزم اترپردیش کے رہنے والے ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ معاملے میں آگے کی جانچ جاری ہے۔

Loading...