بیکانیر : جیپ اور ٹینکر کی ٹکر میں چھ ہلاک

بیکانیر: راجستھان میں بیکانیر ضلع کے نوکھا تھانہ علاقہ میں کل رات ٹینکر اور بلیرو کی ٹکر میں ایک خاتون اور ایک بچی سمیت چھ افراد ہلاک ہوگئے ۔

Oct 02, 2015 11:49 AM IST | Updated on: Oct 02, 2015 01:22 PM IST
بیکانیر : جیپ اور ٹینکر کی ٹکر میں چھ ہلاک

بیکانیر: راجستھان میں بیکانیر ضلع کے نوکھا تھانہ علاقہ میں کل رات ٹینکر اور بلیرو کی ٹکر میں ایک خاتون اور ایک بچی سمیت چھ افراد ہلاک ہوگئے ۔

پولیس نے آج بتایا ہے کہ نوکھا علاقہ کے رہنے والے کنبھا رام ، رام کشن ، للیتا دیوی، تاجر روم ، جتھا رام اور 8 سالہ بچی رشمی ناگور سے نوکھا کی طرف آرہے تھے کہ رات قریب ساڑے 12 بجے چرکٹرا پولیس چوکی علاقہ میں لاکھاروئر ہاوس کے نزدیک ان کی بلیرو سامنے سے آرہے ٹینکر سے ٹکراگئی ۔ آمنے سامنے کے تصادم میں سب لوگوں کی موقع پر ہی موت ہوئی۔

پولیس نے بتایا ہے کہ اس واقعہ کے بعد ٹینکر کا ڈرائیور فرارہوگیا ۔ اس کے خلاف لاپرواہی سے گاڑی چلانے کا کیس درج کرلیا گیا ہے۔

Loading...

Loading...