ٹرین میں والدین کا موبائل ہوا سوئچ آف ، تو سریش پربھو نے کروائی بیٹے کی والدین سے گفتگو

دھنباد : سوشل میڈیا کو عام طور پر تعلقات میں فاصلے لانے والا سمجھا جاتا ہے، مگر بوکارو کے ایک والدین سے پوچھئے گا تو وہ اسے سرے سے خارج کر دیں گے۔ جب ٹرین میں سفر کرتے ہوئے والدین کا موبائل سوئچ آف ہو گیا، تو ایک ٹویٹ کے ذریعے انہوں نے ٹرین میں سفر کے دوران اپنے بیٹے سے بات کی۔

Dec 11, 2015 12:06 AM IST | Updated on: Dec 11, 2015 12:06 AM IST
ٹرین میں والدین کا موبائل ہوا سوئچ آف ، تو سریش پربھو نے کروائی بیٹے کی والدین سے گفتگو

دھنباد : سوشل میڈیا کو عام طور پر تعلقات میں فاصلے لانے والا سمجھا جاتا ہے، مگر بوکارو کے ایک والدین سے پوچھئے گا تو وہ اسے سرے سے خارج کر دیں گے۔ جب ٹرین میں سفر کرتے ہوئے والدین کا موبائل سوئچ آف ہو گیا، تو ایک ٹویٹ کے ذریعے انہوں نے ٹرین میں سفر کے دوران اپنے بیٹے سے بات کی۔

بیٹے نے ریلوے کے وزیر سریش پربھو کو ٹویٹ کیا ، جس کے بعد پربھو نے خود اس معاملے میں مداخلت کی اور پھر والدین کے بیٹے سے بات چیت ہوگئی۔

قابل ذکر ہے کہ بنگلور میں ملازم آنند ابھے کے والد ابھے کمار سنگھ اور ماں مدھو سنگھ آٹھ دسمبر کو دہلی سے بوکارو کے لئے نيلانچل ایکسپریس (ٹرین نمبر 2876 ڈاؤن ) میں سوار ہو کر گھر جا رہے تھے۔ دھند کی وجہ سے ٹرین کافی لیٹ ہو گئی۔ آنند کے والدین کا فون سوئچ آف تھا۔ بے چین بیٹے نے ٹرین کے لیٹ ہونے پر ریلوے کے وزیر سریش پربھو کو ٹویٹ کیا۔

ریلوے کے وزیر نے فوری طور پر اس کا نوٹس لیا اور پھر پوری وزارت حرکت میں آ گئی ۔ ادھر ٹرین کوڈرما اسٹیشن پہنچنے والی تھی۔ کوڈرما کے اسٹیشن مینیجر کو آنند کے والدین سے بات کرنے کا حکم دیا گیا ۔ وہ خود برتھ تک گئے اور اپنے موبائل سے والدین کی بات بیٹے سے کرائی۔

Loading...

Loading...