سیلفی کا جنون ، بہتے جھرنے میں گری لڑکی ، تلاش جاری

جبلپور : مدھیہ پردیش کے جبلپور میں عاشق کے ساتھ بھیڑاگھاٹ گھومنے آئی ایک لڑکی سیلفی لینے کے چکر میں دھواں دھار جھرنے میں گرگئی جس کا اب تک کچھ پتہ نہیں چل سکا ہے۔

Jan 27, 2016 09:36 PM IST | Updated on: Jan 27, 2016 09:36 PM IST
سیلفی کا جنون ، بہتے جھرنے میں گری لڑکی ، تلاش جاری

جبلپور : مدھیہ پردیش کے جبلپور میں عاشق کے ساتھ بھیڑاگھاٹ گھومنے آئی ایک لڑکی سیلفی لینے کے چکر میں دھواں دھار جھرنے میں گرگئی جس کا اب تک کچھ پتہ نہیں چل سکا ہے۔

بھیڑا گھاٹ تھانہ سے موصولہ اطلاع کے مطابق چندرانی (22) اپنے عاشق سوریہ کانت کیسری (دونوں کودھی کے باشندے )کے ساتھ بھیڑا گھاٹ گھومنے آئی تھی۔ موبائل سے سیلفی لینے کے چکر میں لڑکی بہتے جھرنے میں گر گئی تھی۔

یہ لڑکی کودھی میں ہی پی جی ڈی سی اے کا کورس کررہی تھی۔ نرمدا ندی میں لڑکی کو تلاش کیا جارہا ہے۔ اب تک پولیس کو اس کا کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے۔

عینی شاہدین نے پولیس کو بتایا کہ موبائل سے سیلفی لینے کے چکر میں لڑکی اپنا توازن کھوکر دھواں دھارجھرنے میں گر گئی۔

Loading...

Loading...