دیوالی کو ایک ہفتہ گزر گیا ہے لیکن ابھی تک دہلی میں فضائی آلودگی Delhi Air Pollution کی سطح خطرناک بنی ہوئی ہے۔ اگر آج کی فضائی کثافت کی بات کی جائے تو حکومت ہند کی وزارت برائے ارضیات سائنس کے ایپ کے مطابق آج فضائی کثافت خطرناک سیویئر زمرہ میں ہے۔ آج ساڑھے دس بجے فضائی کثافت air quality index delhi پوری دہلی میں پی ایم 2.5 یعنی دھواں 462 کی سطح پر ہے جو انتہائی خطرناک زمرے میں آتی ہے جبکہ پی ایم 10 جس کو دھول کی صورت میں جانا جاتا ہے اس کی سطح 458 ہے ۔
دہلی کے علاقے لودھی روڈ پر پر جہاں پر وزارت کا دفتر بھی ہے فضائی کثافت 435 ہے۔ حالانکہ پوسا روڈ پر فضائی آلودگی کی سطح 450 ، دہلی یونیورسٹی کے علاقے میں فضائی آلودگی کی سطح 555 ہے۔ دہلی ایئرپورٹ پر فضائی کثافت 448 ، متھرا روڈ پر 518 ،آیا نگر میں اضافت 447 ، آئی آئی ٹی دہلی میں 412 ہے ۔ راجدھانی دہلی کے نواحی علاقے نویڈا میں فضائی آلودگی کی سطح ایمرجنسی کی کٹیگری میں ہے نوئیڈا میں فضا ئی کثافت سب سے زیادہ 779 ہے۔ حالانکہ گڑ گاؤں میں فضائی کثافت457 ہے۔
راجدھانی اور نواحی علاقے میں نومبر اور فروری کے مہینے میں فضائی کثافت میں اضافہ پچھلے کچھ سالوں میں معمول کی بات بن گیا ہے۔ اسی مہینے میں دیوالی کا تہوار بھی آتا ہے جس میں آتش بازی پر پابندی کے باوجود پٹاخے پھوڑے جاتے ہیں جس کے بعد دہلی این سی آر کے علاقے میں فضائی آلودگی کی سطح میں تیزی سے اضافہ ہوتا رہا ہے اب تک حکومت کی سطح پر اسے روکا نہیں جا سکا ہے۔ اگرچہ حکومت ہند کی سطح پر اور دہلی حکومت کے ذریعے کی طرح کے اقدامات کرنے کی بات ہی کی جاتی ہے اور اس سال بھی سنگین حالات کو دیکھتے ہوئے دہلی میں کھلی جگہ پر آگ جلانے آنے پر پوری طرح پابندی عائد ہے تعمیراتی کام پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔
اسی طرح سے جنریٹر چلانے پر بھی فی الحال پابندی ہے ۔ دہلی حکومت کے ذریعہ سے گاڑیوں کے ذریعے ہونے والی فضائی آلودگی کو روکنے کے لیے ریڈ لائٹ ان گاڑیوں کی مہم بھی چلائی جارہی ہے لیکن دہلی سرکار کے ذریعہ سے مسلسل یہ کہا جا رہا ہے پڑوسی ریاستوں میں دھان کی فصل کے بعد بچی ہوئی پرالی جلانے کی وجہ سے دہلی میں فضائی آلودگی میں اضافہ ہو رہا ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔