உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پنجاب الیکشن سے پہلے وزیر اعلی چننی کا بڑا اعلان ، کسانوں پر درج کیس ہوں گے رد

    پنجاب الیکشن سے پہلے وزیر اعلی چننی کا بڑا اعلان ، کسانوں پر رج کیس ہوں گے رد ۔ فائل فوٹو ۔

    پنجاب الیکشن سے پہلے وزیر اعلی چننی کا بڑا اعلان ، کسانوں پر رج کیس ہوں گے رد ۔ فائل فوٹو ۔

    پنجاب کے وزیر اعلیٰ چرنجیت چننی نے بدھ کے روز کہا کہ پنجاب حکومت کھیتوں میں پرالی یا زرعی فضلہ جلانے والے کسانوں کے خلاف درج تمام پولیس مقدمات کو ختم کر دے گی ۔

    • Share this:
      چندی گڑھ : پنجاب کے وزیر اعلیٰ چرنجیت چننی نے بدھ کے روز کہا کہ پنجاب حکومت کھیتوں میں پرالی یا زرعی فضلہ جلانے والے کسانوں کے خلاف درج تمام پولیس مقدمات کو ختم کر دے گی ۔ انہوں نے کہا کہ زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کرنے والے کسانوں کے خلاف درج مقدمات بھی واپس لئے جائیں گے۔ پنجاب اور دہلی سے ملحقہ قومی راجدھانی خطہ میں فضائی آلودگی سے عام زندگی بری طرح متاثر ہوئی ہے اور اسی لئے پرالی جلانا جرم قرار دیا گیا ہے۔ ایسے میں کسانوں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں ۔ اب اسمبلی انتخابات سے قبل پنجاب حکومت نے کسانوں کے حوالے سے یہ دو اعلانات کئے ہیں ۔

      وزیراعلیٰ چننی نے یہ بھی کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ کسان پرالی جلانا بند کریں اور حکومت ایسا کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرے گی۔ حالانکہ ہم پرالی جلانے کو لے کر اب تک درج تمام مقدمات رد کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں کسانوں سے پرالی نہ جلانے کی اپیل کر رہا ہوں ۔ اس معاملے میں مرکزی حکومت کو بھی اس بات کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے کہ کسان پرالی نہ جلائیں ۔ انہوں نے یہ بات 32 یونینوں کے کسان رہنماؤں سے ملاقات کے بعد کہی ۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کسانوں کی تحریک شروع ہونے کے بعد سے ہی ریاستی حکومت نے کسانوں کے خلاف کئی ایف آئی آر درج کی تھیں ، اب ہم نے کسان آندولن سے متعلق تمام ایف آئی آر کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

      غور طلب ہے کہ دہلی اور قومی راجدھانی خطہ میں فضائی آلودگی کی اونچی سطح سپریم کورٹ میں الزامات اور جوابی الزامات کا مرکز رہی ہے ۔ دیوالی کے بعد سے دہلی این سی آر میں فضائی آلودگی محفوظ سطح سے کافی اوپر ہے ۔ یہاں کی ہوا میں پھیلنے والے مہلک اور زہریلے ذرات پھیپھڑوں کے کینسر، دل کی بیماری اور سانس کی بیماریوں کا سبب بن سکتے ہیں ۔

      ریاست کے آلودگی کنٹرول بورڈ کے ایک رکن نے خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کو بتایا کہ اس موسم میں پنجاب میں پرالی جلانے کے 67,000 سے زیادہ واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: