وقف کی آراضی پر تعمیرات کے خلاف الہ آباد ہائی کورٹ کا تاریخی فیصلہ

الہ آباد۔ الہ آباد ہائی کورٹ نے اپنے ایک اہم فیصلے میں یو پی وقف بورڈ کے اس حکم نامے پر روک لگا دی ہے، جس کے تحت وقف کی جائداد پر تعمیرات کے لئے مقامی انتظامیہ سے اجازت کی ضرورت نہیں ہے۔

Nov 10, 2016 04:15 PM IST | Updated on: Nov 10, 2016 04:15 PM IST
وقف کی آراضی پر تعمیرات کے خلاف الہ آباد ہائی کورٹ کا تاریخی فیصلہ

الہ آباد۔ الہ آباد ہائی کورٹ نے اپنے ایک اہم فیصلے میں یو پی وقف بورڈ کے اس حکم نامے پر روک لگا دی ہے، جس کے تحت وقف کی جائداد پر تعمیرات کے لئے مقامی انتظامیہ سے اجازت کی ضرورت نہیں  ہے۔ الہ آباد ہائی کورٹ نے یہ  فیصلہ الہ آباد میں واقع امام باڑہ  مرزا غلام حیدر  پر تجارتی کامپلکس کی تعمیر کے خلاف ایک عرضی کے سماعت کے بعد دیا ۔ واضح رہے کہ الہ آباد کے وقف مرزا غلام حیدر پر تجارتی کامپلکس کی تعمیر کی اجازت شیعہ وقف بورڈ نے دی تھی ۔ امام باڑے کے متولی وقاررضوی نے امام باڑے پر تجارتی کامپلکس کی تعمیر کا کا م شروع کیا تھا ۔

لیکن مقامی لوگوں کے سخت احتجاج کے بعد مقامی انتظامیہ نے اس کی تعمیر پر عارضی روک لگا دی تھی ۔ تاہم اب  ہائی کورٹ کے سینئر وکیل سید فرمان نقوی کی طرف سے داخل عرضی پر ہائی کورٹ نے اس پر حتمی طور سے روک لگا دی ہے ۔

Loading...

Loading...