آسارام معاملے کے گواہ کا قتل کیس حل کرنے کا دعوی ، ایک گرفتار

آسام رام بابو کے معاملے کے اصل گواہ کرپال سنگھ کے قتل کا معمہ حل کرنے کا دعوی کرتے ہوئے اس کے خاص معتمد نارائن پانڈے کو آج گرفتارکرلیا

Jul 25, 2015 10:59 PM IST | Updated on: Jul 26, 2015 12:14 AM IST
آسارام معاملے کے گواہ کا قتل کیس حل کرنے کا دعوی ، ایک گرفتار

Loading...

شاہجہانپور : اترپردیش کی ضلع شاہجہانپور پولیس نے ایک نابالغہ کی آبروریزی کے معاملے میں جودھپور جیل میں قید آسام رام بابو کے معاملے کے اصل گواہ کرپال سنگھ کے قتل کا معمہ حل کرنے کا دعوی کرتے ہوئے اس کے خاص معتمد نارائن پانڈے کو آج گرفتارکرلیا۔ فی الحال آسام رام معاملہ کے گواہ کرپال سنگھ کے قتل کرنے والے ملزم شوٹر ابھی پولیس کی گرفت سے باہر ہے۔ پولیس کے مطابق گزشتہ دس جولائی کو آسا را م کیس کے اصل گواہ کرپال سنگھ کو شاہجہانپور میں گولی مارکر قتل کردیا گیاتھا۔ کرپال سنگھ کے قتل کے بعد پولیس مسلسل قاتلوں کی تلاش کے لئے دبش دے رہی تھی ۔ جانچ میں آسام کے غنڈوں کا نام سامنے آنے کے بعد مقامی پولیس نے جودھپور پولیس کی مدد سے نارائن پانڈے کو گرفتار کیا جو کہ آسام رام کا خاص آدمی خیال کیا جاتا ہے۔

 

Loading...