قادر خان کی سالگرہ پر لوگوں نے چكھي رام دیو کی میگی

ہری دوار : فلم اداکار قادر خان نے جمعرات کو اپنی 78 ویں سالگرہ پتنجلی یوگ پیٹھ میں منائی۔ اس موقع پر بابا رام دیو نے ایک مختصر تقریب منعقد کی، جس میں پتنجلی نوڈلس کی پری لانچنگ بھی کی گئی۔

Oct 23, 2015 04:45 PM IST | Updated on: Oct 23, 2015 04:46 PM IST
قادر خان کی سالگرہ پر لوگوں نے چكھي رام دیو کی میگی

ہری دوار : فلم اداکار قادر خان نے جمعرات کو اپنی 78 ویں سالگرہ پتنجلی یوگ پیٹھ میں منائی۔ اس موقع پر بابا رام دیو نے ایک مختصر تقریب منعقد کی، جس میں پتنجلی نوڈلس کی پری لانچنگ بھی کی گئی۔

قادر خان کی سالگرہ کے پروگرام میں پہلی بار رام دیو کی پتنجلی نوڈلس عام لوگوں کو بنا کر کھلائی گئی۔ رام دیو نے مذکورہ نوڈلس مارکیٹ میں اتارنے کا ابھی تک رسمی اعلان نہیں کیا ہے، لیکن قادر خان کی سالگرہ پر نوڈلس عوامی طور پر سب کو کھلائے جانے سے صاف ہو گیا ہے کی جلد ہی یہ نوڈلس مارکیٹ میں بھی لوگوں کے لئے دستیاب ہوں گے۔

فلم اداکار قادر خان کی سالگرہ مناتے ہوئے بابا رام دیو اور آچاریہ بال کرشن نے نہ صرف خود 'پتنجلی نوڈلس کا ذائقہ چکھا بلکہ بال کرشن نے قادر خان کی صحتیابی کی دعا بھی کی ۔

Loading...

Loading...