بابا رام دیو اب اسپورٹس وئیر میں بھی رکھیں گے قدم، جلد شروع ہو گا 'يوگاوئیر

ہری دوار : يوگ گرو بابا رام دیو اب اسپورٹس وئير کے میدان میں بھی قسمت آزما کر بڑے برانڈز کو ٹکر دینے جا رہے ہیں۔ نائک، ایڈیڈاس اور ریباک جیسے اسپورٹس وئیرکا سالانہ ٹرن اوور اربوں روپے کا ہے اور یوگا گرو سے بزنس گرو بنتے جا رہے بابا رام دیو کو یہ بات اچھی طرح معلوم ہے ۔ اسی لئے بابا جلد ہی يوگاوئير کے نام سے اپنا اسپورٹس وئير نکالنے کی تیاری میں ہیں۔

Nov 18, 2015 12:31 AM IST | Updated on: Nov 18, 2015 12:32 AM IST
بابا رام دیو اب اسپورٹس وئیر میں بھی رکھیں گے قدم، جلد شروع ہو گا 'يوگاوئیر

ہری دوار : يوگ گرو بابا رام دیو اب اسپورٹس وئير کے میدان میں بھی قسمت آزما کر بڑے برانڈز کو ٹکر دینے جا رہے ہیں۔ نائک، ایڈیڈاس اور ریباک جیسے اسپورٹس وئیرکا سالانہ ٹرن اوور اربوں روپے کا ہے اور یوگا گرو سے بزنس گرو بنتے جا رہے بابا رام دیو کو یہ بات اچھی طرح معلوم ہے ۔ اسی لئے بابا جلد ہی يوگاوئير کے نام سے اپنا اسپورٹس وئير نکالنے کی تیاری میں ہیں۔

ذرائع کی مانیں تو ایک ٹیم باضابہ اس پر ریسرچ کر رہی ہے اور جلد ہی بابا اپنا يوگاوئير لے کر بازاروں میں دھوم مچائیں گے۔

میگی نوڈلس پر پابندی کے بعد حال ہی میں شروع ہوئی بابا رام دیو کی پتنجلی نوڈلس مارکیٹ نے ہاتھوں ہاتھ لیا ، جس کے بعد بابا رام دیو کے پروڈیوسنگ کمپنیاں خاصی پرجوش ہیں اور اب اسپورٹس وئير شروع کرنے کی تیاری ہے۔

تاہم بابا رام دیو کی اسپورٹس وئير میں یہ لمبی چھلانگ کتنی کامیاب ثابت ہوگی یہ تو وقت ہی بتائے گا ، لیکن پتنجلی یوگ پیٹھ کے اندر کے ذرائع کی مانیں تو بابا رام دیو دن رات ایک کر کے اپنے اس نئے پروجیکٹ پر لگے ہوئے ہیں اور اگلے سال ہولی سے پہلے اپنے اسپورٹس وئير کو مارکیٹ میں لانچ کرنے کی تیاری میں ہیں۔

Loading...

Loading...