مارکیٹ میں آتے ہی یوگ گرو بابا رام دیو کا آٹا نوڈلس تنازعات میں گھرا

ہری دوار : مارکیٹ میں آنے کے ساتھ ہی بابا رام دیو کی پتنجلی یوگ پیٹھ کا انسٹنٹ نوڈلس تنازعات میں پھنس گیا ہے۔ فوڈ سیفٹی اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا نے کہا ہے کہ پتنجلی آٹا نوڈلس کے لئے ضروری پروڈکٹ اپروول نہیں لیا گیا ہے ۔

Nov 18, 2015 06:19 PM IST | Updated on: Nov 18, 2015 06:20 PM IST
مارکیٹ میں آتے ہی یوگ گرو بابا رام دیو کا آٹا نوڈلس تنازعات میں گھرا

ہری دوار : مارکیٹ میں آنے کے ساتھ ہی بابا رام دیو کی پتنجلی یوگ پیٹھ کا انسٹنٹ نوڈلس تنازعات میں پھنس گیا ہے۔ فوڈ سیفٹی اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا نے کہا ہے کہ پتنجلی آٹا نوڈلس کے لئے ضروری پروڈکٹ اپروول نہیں لیا گیا ہے ۔

ایک انگریزی اخبار میں شائع خبر کے مطابق ایف ایس ایس اے آئی کے ایک افسر نے کہا کہ اگرچہ پتنجلی آٹا نوڈلس کے پیکٹ پر ایف ایس ایس اے آئی لائسنس نمبر چھپا ہوا ہے، لیکن ہم نے ایسا کوئی بھی لائسنس جاری نہیں کیاہے۔

ایف ایس ایس اے آئی کے چیئرمین آشیش بہوگنا نے کہا کہ یہ معاملہ ہمارے سامنے آیا ہے اور ہم اس کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایف ایس ایس اے آئی کی طرف سے پتنجلی آٹا نوڈلس کے لئے کوئی بھی لائسنس جاری نہیں کیا گیا ہے، ہم تحقیقات کر رہے ہیں کہ یہ لائسنس کس طرح ان کو ملا۔

ادھر پتنجلی یوگ پیٹھ نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی قانون یا گائڈلائن کی خلاف ورزی نہیں ہوئی ہے۔ یہ خبر گمراہ کن ہے اور اس میں کوئی سچائی نہیں ہے۔

Loading...

قابل ذکر ہے کہ بابا رام دیو نے پیر کو ہی آٹا نوڈلس لانچ کیا تھا۔ لانچ کے دوران انہوں نے دعوی کیا تھا کہ یہ نوڈلس لذیذ ہونے کے ساتھ ساتھ غذائیت سے بھی بھرپور ہے۔

Loading...