ہوم » نیوز » No Category

بالی ووڈ اور ٹی وی کی دنیا میں غم کی لہر، بالیکا ودھو فیم سریکھا سیکری کا 75 سال کی عمر میں انتقال

مشہور و معروف سیریل 'بالیکا ودھو' اور فلم 'بدھائی ہو' میں 'دادی' کا کردار ادا کرنے والی سریکھا سیکری کی موت سے بالی ووڈ اور ٹی وی کی دنیا میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔ ان کے منیجر نے اس افسوسناک خبر کی تصدیق کی ہے۔

  • Share this:

Surekha Sikri Passes Away: نیشنل فلم ایوارڈ جیتنے والی سریکھا سیکری (Surekha Sikri) اب ہمارے بیچ نہیں رہیں۔ 75 سال کی عمر میں انہوں نے دنیا کو الوداع کہہ دیا۔ سریکھا سیکری ایک طویل عرصے سے بیمار چل رہی تھیں، ان کی موت دل کا دورہ پڑنے کے سبب ہوئی ہے۔ مشہور و معروف سیریل 'بالیکا ودھو' اور فلم 'بدھائی ہو' میں 'دادی' کا کردار ادا کرنے والی سریکھا سیکری کی موت سے بالی ووڈ اور ٹی وی کی دنیا میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔ ان کے منیجر نے اس افسوسناک خبر کی تصدیق کی ہے۔

سریکھا سیکری کے منیجر نے بتایا کہ آج صبح ہی انپوں نے آخری سانس لی ۔ دوسرے برین استروک کے بعد اپنی صحت کو لیکر سریکھا کافی پریشان تھیں۔ انہیں پہلی بار سال 2018 میں برین اسٹروک آیا جس کے بعد انہیں فالج کا حملہ ہوا تھا۔

اس کے بعد وہ ٹھیک تو ہوئیں لیکن زیادہ کام نہیں کر پائیں۔ گزشتہ سال دوسری مرتبہ انہیں سمتبر 2020 میں برین اسٹروک آیا لیکن جس کے بعد ان کی طبیعت کافی بگڑ گئی تھی۔ انہوں نے علاج کیلئے اقتصادی مدد بھی مانگی تھی۔

سریکھا سیکری تھیئٹر ، ٹی وی اور فلموں کا حصہ رہیں۔ انہیں تین بار بیسٹ سپورٹنگ ایکٹرس کیلئے قومی فلم ایوارڈ بھی ملا۔ یہ فلمیں تمس (1988)، ممو (1995)، اور (2018) میں بدھائی ہو تھی۔
Published by: Sana Naeem
First published: Jul 16, 2021 10:42 AM IST