وزیرمملکت رام شنکر کٹھیریا کا متنازعہ بیان ، بولے لالو کو رابڑی مطمئن نہیں کر سکیں

فروغ انسانی وسائل کے وزیر مملکت رام شنکر کٹھیریا نے یوپی کے الہ آباد میں لالو یادو کو لے کر متنازعہ بیان دیا ہے ۔

Jul 26, 2015 05:56 PM IST | Updated on: Jul 26, 2015 05:57 PM IST
وزیرمملکت رام شنکر کٹھیریا کا متنازعہ بیان ، بولے لالو کو رابڑی مطمئن نہیں کر سکیں

الہ آباد  :  فروغ انسانی وسائل کے وزیر مملکت رام شنکر کٹھیریا نے یوپی کے الہ آباد میں لالو یادو کو لے کر  متنازعہ بیان دیا ہے ۔  انہوں نے بہار میں لالو یادو کے مظاہرہ کو ڈرامہ بتایا ۔  اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ لالو اور نتیش میں آپس میں بھی نہیں بن رہی ہے اور انتخابات تک دونوں الگ ہو جائیں گے ۔ یہ پوچھنے پر کہ کیا اتحاد لالو کو مطمئن نہیں کر پا رہا ہے تو کٹھیریا نے کہا کہ لالو کو رابڑی مطمئن نہیں کر سکی تو ہم کیسے مطمئن کر پائیں گے ۔  اس سے پہلے مرکزی وزیر مملکت نے سلمان خان کے اس ٹویٹ پر تبصرہ کیا  جس میں  سلمان خان نے یعقوب مینن کی پھانسی پر سوال کھڑے کئے تھے ،  سلمان کے ٹویٹ کرنے پر بی جے پی وزیر نے کہا کہ ملک میں سپریم کورٹ سب سے اوپر ہے ،  اس کے  فیصلے کے خلاف ٹوئیٹ کرنے والے غدار ہیں ۔  یہی نہیں مرکزی وزیر نے یوپی حکومت پر نشانہ سادھاتے ہوئے کہا کہ یوپی میں لا اینڈ آرڈر سب سے خراب ہے ، اکھلیش یادو کو ریاست کا پہلا سب سے کمزور وزیر اعلی قرار دیا ۔ ا

Loading...

Loading...