مدھیہ پردیش : رکھشا بندھن پر بہن کو دیں بیت الخلاء کا تحفہ اور بنیں بھائی نمبر ون

مدھیہ پردیش کے ہردا ضلع میں سوچھتا ابھیان کے تحت رکھشا بندھن کے تہوار کے پیش نظر ضلع انتظامیہ نے بیت الخلاء کی سہولت سے محروم کنبوں کے لئے بھائی نمبر ون مقابلے کا اہتمام کیا ہے

Aug 14, 2015 02:31 PM IST | Updated on: Aug 14, 2015 02:31 PM IST
مدھیہ پردیش : رکھشا بندھن پر بہن  کو دیں  بیت الخلاء کا تحفہ  اور بنیں بھائی نمبر ون

ہردا :  مدھیہ پردیش کے ہردا ضلع میں سوچھتا ابھیان کے تحت رکھشا بندھن کے تہوار کے پیش نظر ضلع انتظامیہ نے بیت الخلاء کی سہولت سے محروم کنبوں کے لئے  بھائی نمبر ون مقابلے کا اہتمام کیا ہے۔اس مقابلے میں بھائی کو اپنی بہن کو نو تعمیر شدہ بیت الخلاء بطور تحفہ دینا ہوتا ہے۔اس کے ساتھ ہی مقابلے کے ضابطے کے مطابق تیار کئے گئے بیت الخلاء اور بہن کے ساتھ  ’سیلفی ودھ سسٹر  بھی دینی ہوتی ہے۔

ملک بھر میں شہرت پانے والے اس مقابلے میں اڑیسہ کے انگل ضلع کلکٹر سچن جادو نے ہردا ضلع کی  کال دھڑ  پنچایت کی 47 سالہ خاتون مزدور کسم بائی کو بہن بناکر بیت الخلاء کی تعمیر کے لئے رقم دینے کی پہل کی ہے۔ انڈین ایڈمنسٹریٹیو سروس (آئی اے ایس) کے اس فیصلے کی ستائش کی جارہی ہے۔وزیراعظم نریندرمودی نے بھی پروگرام  من کی بات میں ہردا کے اس مقابلے کی تعریف کرتے ہوئے اسے قابل تعریف پہل قرار دیا تھا۔ضلع ہردا کو کھلی جگہ پر بیت الخلاء کرنے سے محفوظ ضلع بنانے کے لئے ہردا کی ضلع انتظامیہ خصوصی مہم چلارہی ہے۔

Loading...

Loading...