ہوم » نیوز » No Category

10 لاکھ نوکری کے بعد تیجسوی یادو نے 5 لاکھ تک کا ایجوکیشن لون معاف کرنے کا کیا اعلان

فیس بک لائیو میں انہوں نے کہا کہ کوئی مجھے کہہ دے کہ نائب وزیر اعلی رہتے ہوئے میں نے کوئی ایسا کام کیا ہو ، جس پر انگلی اٹھی ہو ، میرے تجربہ پر کوئی سوال نہیں اٹھ سکتا ، میں نے بدعنوانی روکنے کیلئے بھی خاص پہل کی تھی ۔

  • Share this:
10 لاکھ نوکری کے بعد تیجسوی یادو نے 5 لاکھ تک کا ایجوکیشن لون معاف کرنے کا کیا اعلان
10 لاکھ نوکری کے بعد تیجسوی یادو نے 5 لاکھ تک کا ایجوکیشن لون معاف کرنے کا کیا اعلان

بہار اسمبلی انتخابات میں اس مرتبہ جب آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو نے نوجوانوں کو نوکری دینے کی بات کہی تو باقی پارٹیوں کے سبھی مدعے ہوا ہوائی ہوتے نظر آئے ۔ نوجوانوں کو نوکری دینے کی بات تیجسوی یادو مسلسل کررہے ہیں ۔ اپنے اس وعدے پر زور دینے کیلئے وہ مسلسل فیس بک لائیو کے ذریعہ یوا نوکری سمواد کا انعقاد کررہے ہیں ۔ آج کے فیس بک لائیو میں انہوں نے پھر سے تعلیم اور روزگار کے ایشوز کو اٹھایا ۔ انہوں نے کہا کہ پانچ لاکھ تک کا ایجوکیشن لون معاف کیا جائے گا ۔ نتیش کمار پر نشانہ سادھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بہار بے روزگاری کا مرکز بن گیا ہے ۔ نتیش کمار کے تئیں لوگوں کا غصہ اب نفرت میں تبدیل ہوگیا ہے ۔ تیجسوی یادو نے پھر سے اعادہ کیا کہ ہم لوگوں نے جو وعدہ کیا ہے وہ پورا ہوگا ۔


فیس بک لائیو میں انہوں نے بہار کو لے کر بنائی گئی اپنی مستقبل کے اسکیمیں بتائیں۔ انہوں نے کہا کہ مزدور بھائی جو باہر نوکری کررہے ہیں ، ان کیلئے کرپوری ٹھاکر شرمویر سہایتا کیندر بنے گا ۔ کاروباریوں کے مفادت کا تحفظ کرنے کیلئے ویاپاری سرکشا دستہ تشکیل دیا جائے گا ۔


تیجسوی یادو نے مزید کہا کہ بہار میں اگر ان کی سرکار بنتی ہے تو مقامی پالیسی لاگو کریں گے ، جس میں 85 فیصدی سرکاری نوکریاں بہار کے لوگوں کو ملیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ بہار میں نئے وکیلوں کیلئے چیمبر بنائے جائیں گے ۔ سڑک پر وینڈنگ زون بنائے جائیں گے ۔ زونل بنیاد پر بہار میں سپر اسپیشلیٹی اسپتال بنایا جائے گا ۔


فیس بک لائیو میں انہوں نے کہا کہ کوئی مجھے کہہ دے کہ نائب وزیر اعلی رہتے ہوئے میں نے کوئی ایسا کام کیا ہو ، جس پر انگلی اٹھی ہو ، میرے تجربہ پر کوئی سوال نہیں اٹھ سکتا ، میں نے بدعنوانی روکنے کیلئے بھی خاص پہل کی تھی ۔

انہوں نے بتایا کہ ایک دن میں ہم لوگ پندرہ سولہ عوامی ریلی کررہے ہیں ۔ اب تک ایک دن میں سب سے زیادہ 19 ریلیاں میں نے کی ہیں ۔ ان ریلیوں میں میں نے محسوس کیا ہے کہ لوگوں میں مہا گٹھ بندھن کے تئیں یقین اور امید پیدا ہوئی ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Nov 02, 2020 10:06 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading