உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Bihar Unlock 6: بہار میں مذہبی مقامات ، شاپنگ مال ، دکان ، پارک ، سنیمال ہال کو کھولنے کی ملی اجازت

    Bihar Unlock 6: بہار میں مذہبی مقامات ، شاپنگ مال ، دکان ، پارک ، سنیمال ہال کو کھولنے کی ملی اجازت

    Bihar Unlock 6: بہار میں مذہبی مقامات ، شاپنگ مال ، دکان ، پارک ، سنیمال ہال کو کھولنے کی ملی اجازت

    Bihar News: وزیراعلیٰ نے بتایاکہ سبھی یونیورسیٹی، کالج ، تکنیکی تعلیمی ادارے اور یونیورسیٹی ( پہلی سے بارہویں جماعت ) کے ساتھ کوچنگ ادارے بھی عام طور سے کھلیںگے ۔ انہوں نے بتایاکہ ریاست کے یونیورسیٹیوں ، کالجوں ، اسکولوں کے ذریعہ امتحانات بھی منعقد کئے جاسکیں گے ۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      پٹنہ : بہار میں کورونا انفیکشن کی صورتحال میں بہتری کو دیکھتے ہوئے حکومت نے کل سے سبھی دکانوں ، اداروں ، شاپنگ مال ، پارک ، گارڈن اور مذہبی مقامات کو عام طو رپر کھولنے کی اجازت دے دی ہے ۔ بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے بدھ کو آفات مینجمنٹ گروپ کی میٹنگ میں کورونا کی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد خود سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کر کے بتایاکہ ریاست میں اب سبھی دکانیں ، ادارے ، شاپنگ مال ، پارک ، گارڈن اور مذہبی مقامات عام طور سے کھلیںگے ۔ اس کے ساتھ ہی ضلع انتظامیہ کی اجازت سے سبھی طرح کے سماجی ، سیاسی ، تفریحی ، کھیل۔ کود ، ثقافتی اور مذہبی پروگرام احتیاطی تدابیر کے ساتھ منعقد کئے جاسکیں گے۔

      وزیراعلیٰ نے بتایاکہ سبھی یونیورسیٹی، کالج ، تکنیکی تعلیمی ادارے اور یونیورسیٹی ( پہلی سے بارہویں جماعت ) کے ساتھ کوچنگ ادارے بھی عام طور سے کھلیںگے ۔ انہوں نے بتایاکہ ریاست کے یونیورسیٹیوں ، کالجوں ، اسکولوں کے ذریعہ امتحانات بھی منعقد کئے جاسکیں گے ۔

      وزیرا علی کمار نے بتایا کہ 50 فیصد صلاحیت کے ساتھ سنیماہال ، کلب ، جم ، سوئمنگ پل ، ریستوراں اور کھانے کی دکان (زائرین کے ساتھ ) کھل سکیں گے ، لیکن تیسری لہر کے امکانات کے مد نظر بہار کے تمام باشندوں کو کووڈ پروٹوکول پر عمل کرتے ہوئے احتیاط برتنا ضروری ہے ۔

      دریں اثنا ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ 19) کے نئے کیسز اور مرنے والوں کی تعداد میں ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے ، جبکہ راحت کی بات یہ ہے کہ 34 ہزار مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ ملک میں منگل کے روز 61 لاکھ 90 ہزار 930 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے ہیں اوراب تک 59 کروڑ 55 لاکھ 04 ہزار 593 افراد کوٹیکے لگائے جا چکے ہیں ۔

      ملک میں منگل کے روز 17 لاکھ 92 ہزار 755 افراد کی کورونا جانچ کی گئی جس کے ساتھ اب تک کی گئی جانچ کی کل تعداد بڑھ کر 51 کروڑ 11 لاکھ 84 ہزار 547 ہو گئی ہے۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے بدھ کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 37،593 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ 25 لاکھ 12 ہزار 366 ہو گئی ہے۔

       
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: