بی جے پی مہیلا مورچہ کے جلسہ میں مسلمان خواتین کو راغب کرنے کی کوشش‎

علی گڑھ کے رام لیلا میدان میں بھارتیہ جنتا پارٹی خواتین سیل کے جلسہ میں قومی صدر وجیا رہاتکر نے اپنے خطاب سے مسلم خواتین کو رجھانے کی کوشش کرتے ہوئے مرکزی حکومت کے ذریعہ انکے لئے چلائی جارہی اسکیموں کو بتایا۔

Dec 17, 2016 07:06 PM IST | Updated on: Dec 17, 2016 07:06 PM IST
بی جے پی مہیلا مورچہ کے جلسہ میں مسلمان خواتین کو راغب کرنے کی کوشش‎

علی گڑھ ۔ جیسے جیسے اترپردیش میں اسمبلی انتخابات کا وقت نزدیک آرہا ہے ویسے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی نے سماجوادی پارٹی کے سب سے مضبوط ووٹ بینک کہے جانے والے مسلم ووٹوں کو رجھانے کی کوششیں تیز کردی ہیں ۔ جہاں مسلم ووٹر شدت پسندی کی بنیاد پر ہمیشہ بی جے پی سے دور رہا ہے اسے پارٹی کے لیڈران ترقی کے خواب دکھا کر اپنا بنانا چاہتے ہیں ۔علی گڑھ کے رام لیلا میدان میں بھارتیہ جنتا پارٹی خواتین سیل کے جلسہ میں قومی صدر وجیا رہاتکر نے اپنے خطاب سے مسلم خواتین کو رجھانے کی کوشش کرتے ہوئے مرکزی حکومت کے ذریعہ انکے لئے چلائی جارہی اسکیموں کو بتایا۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں مسلم خواتین نے بھی شرکت کی اور بھارتیہ جتنا پارٹی کی حمایت میں آواز بلند کی ۔

بی جے پی مہیلا مورچہ کی قومی صدر وجیا رہاتکر نے کہا کہ آج ہمارے اس جلسہ میں بڑی تعداد میں مسلم خواتین کی شرکت اس بات کی دلیل ہے کہ اب وقت بدل رہا ہے ۔ انھوں نے مسلم خواتین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کو مایوس نہیں کریں گے ۔ ہم نے مسلم خواتین کے لئے کئی اسکیمیں شروع کی ہیں ۔  ہم چاہتے ہیں کہ وہ بھی ہمارے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر چلیں۔ انہوں نے کہا کہ مودی جی نے آپ کی ترقی کے لئے سوچا ہے، آپ کے ہنر اور آپ کے سمان کے لئے بھی سوچا ہے۔  اسی لئے ہماری سرکار نے اڑان اور ہنر مندی جیسی اسکیمیں شروع کی ہیں۔ وہیں اترپردیش میں تبدیلی پر انھوں نے کہا کہ اب تبدیلی کا وقت آگیا ہے ۔ بدعنوانی کو دور کرنے کا وقت آگیا ہے ۔ اسی لئے نوٹ بندی ہورہی ہے ۔ جس سے کچھ لوگوں کو پریشانی ضرور ہوئی ہے لیکن کچھ وقت کے بعد سب ٹھیک ہوجائے گا۔

Loading...

Loading...