اتر پردیش میں اگلی حکومت بی جے پی کی: نو منتخب ریاستی صدر کیشو موریہ کا دعویٰ

اٹاوہ۔ اترپردیش بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے نو منتخب صدر کیشو پرساد موریہ کا دعوی ہے کہ آئندہ برس ہونے والے ریاستی انتخابات میں ان کی پارٹی مکمل اکثریت کے ساتھ حکومت تشکیل دے گي۔

Apr 11, 2016 04:07 PM IST | Updated on: Apr 11, 2016 04:10 PM IST
اتر پردیش میں اگلی حکومت بی جے پی کی: نو منتخب ریاستی صدر کیشو موریہ کا دعویٰ

اٹاوہ۔  اترپردیش بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے نو منتخب صدر کیشو پرساد موریہ کا دعوی ہے کہ آئندہ برس ہونے والے ریاستی انتخابات میں ان کی پارٹی مکمل اکثریت کے ساتھ حکومت تشکیل دے گي۔ مسٹر موریہ پارٹی صدر بننے کے بعد پہلی دفعہ نئی دہلی سے صدارت کا عہدہ سنبھالنے کے بعد شتابدی ایکسپریس سے لکھنؤ جا رہے تھے۔

اٹاوہ ریلوے اسٹیشن پر انہوں نے صحافیوں سے کہا ’’ہم ریاست میں آئندہ سال ہونے والے انتخابات میں 2014 کو دہرانے جا رہے ہیں۔ مرکز میں کانگریس کا صفایا کرنے کے بعد پارٹی کا اگلا ہدف اتر پردیش میں برسر اقتدار سماج وادی پارٹی (ایس پی) اور بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی)سے نجات دلانا ہے۔

انہوں نے کہا ’’ اپنے کارکنان کے اعتماد اور پارٹی قیادت کی آشیرواد سے کہہ سکتا ہوں کہ ان کو یوپی فتح کی ذمہ داری سونپی گئی ہے اسے پورا کرنے میں کوئی كوركسر نہیں چھوڑیں گے ۔ اس سے پہلے اٹاوہ ریلوے اسٹیشن پر پارٹی كاکنان کی جانب سے ان کا زوردارخیر مقدم کیا گیا۔

Loading...

Loading...