ہوم » نیوز » No Category

سشانت سنگھ راجپوت کی گرل فرینڈ ریاچکروتی نے کئے یہ بڑے انکشاف، پولیس نے کی 9 گھنٹے پوچھ۔گچھ

مہاراشٹر پولیس نے سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput) کی مبینہ گرل فرینڈ ریا چکرورتی (Rhea Chakraborty) سے تقریبا 9گھنٹے کی پوچھ۔گچھ کی۔ اس دوران ریا نے کئی انکشاف کئے۔

  • Share this:
سشانت سنگھ راجپوت کی گرل فرینڈ ریاچکروتی نے کئے یہ بڑے انکشاف، پولیس نے کی 9 گھنٹے پوچھ۔گچھ
مہاراشٹر پولیس نے سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput) کی مبینہ گرل فرینڈ ریا چکرورتی (Rhea Chakraborty) سے تقریبا 9گھنٹے کی پوچھ۔گچھ کی۔ اس دوران ریا نے کئی انکشاف کئے۔

سشانت سنگھ راجپوت  (Sushant Singh Rajput) کی موت کے بعد پوری بالی ووڈ انڈسٹری  (Bollywood Industry) صدمے میں ہے۔ پولیس اس معاملے کی جانچ میں مصروف ہے اور یہ جاننے کی کوشش کررہی ہے کہ آخر کیوں سشانت نے خودکشی کی۔ پولیس نے اب تک سشانت کے کنبے سمیت 13  لوگوں سے پوچھ۔گچھ کرلی ہے۔ اس پوچھ۔گچھ میں پولیس نے ان لوگوں سے بھی پوچھ۔گچھ کی ہے جن سے سشانت نے آخری مرتبہ بات کرنے کیلئے فون کیا تھا۔ سشانت کے دوست مہیش شیٹی کے بعد مہاراشٹر پولیس نے سشانت سنگھ راجپوت کی مبینہ گرل فرینڈ ریا چکرورتی (Rhea Chakraborty) سے تقریبا 9گھنٹے کی پوچھ۔گچھ کی۔ اس دوران ریا نے کئی انکشاف کئے۔

سشانت سنگھ راجپوت کی مبینہ گرل فرینڈ نے پوچھ۔گچھ کے دوران بتایا کہ سشانت سنگھ کا باندرا میں واقع گھر ہانٹیڈ (Haunted)تھا۔ پیپنگ مون کی ایک خبر کے مطابق ان دونوں نے ایسا محسوس کیا تھا۔ ریا چکرورتی نے بتایا کہ وہ دونوں جلد ہی شادی کرنے والے تھے۔ سشانت سنگ راجپوت کا کنبی پہلے اس شادی کے حق میں نہیں تھا لیکن بعد میں اداکار کی فیملی ریا چکرورتی کو پسنف کرنے لگا تھا۔ انہوں نے دو تین مرتبہ سشانت کے پاپا کے کے سنگھ ست بات بھی کی تھی۔

اپنی دوستی کے بارے میں انہوں نے پولیس کو بتایا کہ ان کی ملاقات سشانت سے 2012  میں ہوئی تھی۔ اس وقت وہ "میرے ڈیڈ کی ماروتی" میں کام کررہی تھیں اور سشانت سنگھ راجپوت"شدھ دیسی رومانس" میں کام کررہے تھے، اس دوران دونوں کی ملاقات ہوئی تھی۔ اس کے بعد کئی پارٹی اور ایونٹس میں ملاقات ہوئی اور پھر دونوں کی دوستی ہوگئی۔ اس وقت سشانت سنگھ راجپوت کسی کے ساتھ رلیشن شپ میں تھے۔ اس کے بعد 2017-18 کے دوران دونوں ایک پروڈکشن ہاؤس سے الگ ہوکر الگ۔الگ بینر میں کام کرنے لگے اور پھر دونوں نے ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنا شروع کردیا۔

ریاچکرورتی نے پولیس کو بتایا کہ سشانت سنگھ راجپوت کسی نہ کسی وجہ سے پریشان تھے لیکن وہ اس  بارے میں کچھ بتاتے نہیں تھے۔ وہ زیادہ پریشان توتے تو کہیں الگ چلے جاتے یا پھر اپنے پونے والے فارم ؤاؤس میں چلے جاتے تھے۔ جب وہ زیادہ ڈپریشن میں رہنے لگے تو انہوں نے ڈاکٹر کی ہیلپ لینی شروع کردی لیکن گزشتہ کچھ دنوں سے انہوں نے دوا لینے چھوڑ دیا تھا۔

ریا نے یہ قبول کیا کہ ہمارا رلیشن شپ ایک دوسرے کے کام کی وجہ سے متاثر ہورہا تھا۔ سشانت کے ہاتھ سے کام جارہا تھا۔ اس کے بعد سے وہ ڈپریشن میں آگئے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ان کی پریشانی کو سمجھنے کی کوشش کی لیکن اس کے بعد انہوں نے ڈاکٹر سے رابطہ کیا۔

ریا نے پولیس کو بتایا کہ 6 جون کو سشانت نے اسے اکیلا چھوڑنے اور گھر سے جانے کو کہا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اکیلے رہنا چاہتے ہیں۔ ریا نے کہاکہ سشانت کی حالت کو دیکھ کر انہوں نے کچھ زیادہ نہیں بولا۔ انہوں نے سوچا کی سشانت سنگھ راجپوت کچھ وقت اکیلے رہیں گے تو شاید وہ اچھا محسوس کریں۔ وہ کارٹر روڈ پینٹ ہاؤس گھر چھوڑ کر چلی گئی تھیں۔ حالانکہ دونوں ہی فون کالز اور میسیج کے ذریعے ایک دوسرے سے بات کررہے تھے۔
خودکشی سے پہلی رات کو سشانت سنگھ راجپوت نے ریا کو فون کال کیا تھا لیکن ریا سو گئی تھیں اور فون نہیں اٹھا پائی تھیں۔ اگلے ہی دن انہیں یہ جانکاری ملی کہ سشانت نے خودکشی کرلی ہے۔
First published: Jun 20, 2020 02:21 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading