உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Bollywood-Tollywood Movies:بالی ووڈ ڈائریکٹروں کی پہلی پسند بنتی جارہی ہیں ساؤتھ کی فلمیں؟ ذرا اس رپورٹ پر ڈالیں ایک نظر

    ساوتھ انڈیا کی فلموں کا بڑھا کریز، بالی ووڈ ڈائریکٹروں کو بھی پسند آرہی ہیں ٹالی ووڈ کی فلمیں۔

    ساوتھ انڈیا کی فلموں کا بڑھا کریز، بالی ووڈ ڈائریکٹروں کو بھی پسند آرہی ہیں ٹالی ووڈ کی فلمیں۔

    Bollywood and Tollywood Connection: سب سے حیران کن بات یہ ہے کہ بالی ووڈ میں ساؤتھ کی فلمیں بنانا پروڈیوسروں اور ہدایت کاروں کو مہنگا پڑتا ہے، پھر بھی پتہ نہیں کیوں بالی ووڈ میں ساؤتھ کی فلموں کے ری میک بنتے رہتے ہیں۔

    • Share this:
      Bollywood and Tollywood Connection:ساؤتھ کی زیادہ تر فلمیں ہٹ ہوجاتی ہیں، پھر چاہے وہ ساؤتھ کے اداکار اللو ارجن کی فلم پشپا دی رائز ہو، ہدایت کار راجا مولی کی آر آر آرہو، اداکار پربھاس کی باہوبلی، یش کی فلم KGF-1 اور KGF-2ہی کیوں نہ ہو۔ ان تمام فلموں نے باکس آفس پر کمائی کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے۔ بالی وڈ فلموں کے مقابلے ساؤتھ کی فلمیں بہتر بزنس کر رہی ہیں۔

      سب سے حیران کن بات یہ ہے کہ بالی ووڈ میں ساؤتھ کی فلمیں بنانا پروڈیوسروں اور ہدایت کاروں کو مہنگا پڑتا ہے، پھر بھی پتہ نہیں کیوں بالی ووڈ میں ساؤتھ کی فلموں کے ری میک بنتے رہتے ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ عام لوگوں کے علاوہ ساؤتھ کی فلموں کے مداحوں کی فہرست میں بالی ووڈ کے فلمساز ہدایت کار بھی شامل ہیں۔

      ’جگر ٹھنڈا‘ کا ہندی ریمیک ہے بچن پانڈے اور ’کنچنا‘ کا ہندی ریمیک ہے’لکشمی‘
      اکشے اسٹارر فلم 'بچن پانڈے' 2014 کی ساؤتھ کی فلم 'جگرٹھنڈا' کا ہندی ریمیک ہے، جب کہ فلم جگرٹھنڈا 25 کروڑ کے قریب بنی تھی۔ ساؤتھ کی یہ فلم باکس آفس پر ہٹ ثابت ہوئی، فلم نے دنیا بھر میں 42 کروڑ کا بزنس کیا۔ فلم بچن پانڈے کو بھی ہولی کے خاص دن ریلیز کیا گیا تھا تاکہ یہ فلم ہولی کے تہوار کو مزید رنگین بنائے گی، لیکن ایسا نہ ہوسکا، یہ فلم باکس آفس پر بری طرح فلاپ ہوگئی۔ بالی ووڈ فلم ڈائریکٹر فرہاد سامجی کو ساؤتھ کی فلم جگرٹھنڈا کا ہندی ریمیک بنانا بہت مہنگا پڑ گیا۔ فلم بچن پانڈے کے علاوہ اکشے کمار نے ساؤتھ کی فلم 'کنچنا'کے ہندی ریمیک ، 'لکشمی' میں بھی کام کیا۔ فلم کنچنا نے ریکارڈ توڑ کمائی کی وہیں لکشمی باکس آفس پر سست دکھائی دی۔حالانکہ فلم کنچنا کا بجٹ صرف 7 کروڑ تھا لیکن ذرائع کے مطابق فلم لکشمی کا بجٹ اس سے کئی گنا زیادہ تھا۔

      یہ بھی پڑھیں:
      Rakul Preet Singh Video:راکول نےPasooriگانے پرکیادھمال ڈانس،بتائیں قاتلانہ ادائیں

      یہ بھی پڑھیں:
      Annu Kapoor Robbed In France:انوکپورکیساتھ فرانس میں ہوابڑاحادثہ،ہنسل مہتا نے سنایااپناقصہ

      ارجن ریڈی کا ریمیک ہے کبیر سنگھ، جرسی کا بھی ریمیک بنی ہندی جرسی
      بالی ووڈ اداکار شاہد کپور کی فلم کبیر سنگھ نے باکس آفس کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے تھے جب کہ یہ فلم ساؤتھ کی فلم ارجن ریڈی کا ہندی ریمیک ہے۔ ساؤتھ کی فلم ارجن ریڈی 6 کروڑ میں تیار ہوئی جبکہ شاہد کی فلم کبیر سنگھ 60 کروڑ میں مکمل ہوئی۔ شاہد کی فلم نے لوگوں کی خوب داد حاصل کی۔ نوجوان اس فلم میں شاہد کے لک سے کافی متاثر ہوئے۔ ان کے مداحوں نے فلم میں ان کے بالوں اور داڑھی کی نقل کرنا شروع کر دی۔ فلم میں شاہد کا انداز ان کے مداحوں کے لیے فیشن ٹرینڈ بن گیا۔ وہیں، ان کی فلم جرسی ساؤتھ کی فلم جرسی کا ہندی ریمیک ہے۔ شاہد کی فلم جرسی لوگوں کی امیدوں پر پوری نہ اتر سکی اور باکس آفس پر فلاپ ہو گئی۔ 35 کروڑ میں بنی ان دونوں فلموں کے ناموں کی طرح ان کا بجٹ بھی ایک جیسا تھا۔ لیکن کمائی کے معاملے میں شاہد کی جرسی کو مات دی گئی اور ساؤتھ کے ہیرو نانی کی فلم ہٹ ہوگئی۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: