اپنا ضلع منتخب کریں۔

    عام بجٹ میں سرکاری ملازمین کیلیئے بڑی خوشخبری، نرملا سیتا رمن کر سکتی ہیں یہ اعلان

    سرکاری ملازمین کو دو تحفے مل سکتے ہیں

    سرکاری ملازمین کو دو تحفے مل سکتے ہیں

    بجٹ 2023 میں مرکزی حکومت کے ملازمین کے لیے ہاؤس بلڈنگ الاؤنس (HBA) کے حوالے سے دو بڑے اعلانات ہو سکتے ہیں۔ حکومت الاؤنس کی پیشگی رقم اور اس پر لگنے والے سود دونوں میں اضافہ کر سکتی ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi, India
    • Share this:
      آج پیش کیے جانے والے بجٹ (Budget 2023) میں سرکاری ملازمین کو دو تحفے مل سکتے ہیں۔ وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن (FM Nirmala Sitharaman) بجٹ میں ملازمین کی تنخواہ کے فٹمنٹ فیکٹر کو تبدیل کرنے کا اعلان کر سکتی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ہاؤس بلڈنگ الاؤنس (HBA) ایڈوانس کو بھی 25 روپے سے بڑھا کر 30 لاکھ روپے کیا جا سکتا ہے۔ 2024 کے عام انتخابات سے پہلے نریندر مودی حکومت کا یہ آخری مکمل بجٹ ہے۔ ایسے میں توقع ہے کہ سرکاری ملازمین کو خوش کرنے کے لیے کئی اعلانات کیے جا سکتے ہیں۔منی کنٹرول کی ایک رپورٹ کے مطابق، ساتویں پے کمیشن کے تحت تنخواہ پر نظر ثانی کے بارے میں طویل عرصے سے بحث چل رہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مرکزی حکومت کے ملازمین کی تنخواہ پر نظرثانی اگلے پے کمیشن میں فٹمنٹ فیکٹر کے ذریعے کی جا سکتی ہے۔ حکومت کا خیال ہے کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہ ہر 10 سال کے بجائے ہر سال بڑھائی جائے۔ اس سے نچلی پوسٹوں پر بیٹھے ملازمین کے لیے اعلیٰ عہدوں پر بیٹھے افسران کے برابر تنخواہ لینے کا راستہ صاف ہو جائے گا۔

      ملازمین کی تنخواہ ہر سال بڑھانے کا آئیڈیا سابق وزیر خزانہ آنجہانی ارون جیٹلی کا ہے۔ سال 2016 میں ساتویں پے کمیشن کو منظوری دیتے ہوئے جیٹلی نے کہا تھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ملازمین کی تنخواہ میں ہر سال اضافہ کیا جائے۔ اس سے جونیئر سطح کے ملازمین کو فائدہ ہوگا۔ ذرائع کے مطابق آٹھویں پے کمیشن کی تشکیل میں ایک سال باقی ہے۔ ایسے میں حکومت بجٹ میں ملازمین کی تنخواہوں پر نظر ثانی کا نیا فارمولہ پیش کر سکتی ہے۔ ہر سال تنخواہوں میں اضافے کا نظام اگلے بجٹ سے ہی لاگو کیا جائے۔



      وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے اقتصادی سروے 2023 کو پارلیمنٹ میں کیا پیش

      بجٹ 2023 میں مرکزی حکومت کے ملازمین کے لیے ہاؤس بلڈنگ الاؤنس (HBA) کے حوالے سے دو بڑے اعلانات ہو سکتے ہیں۔ حکومت الاؤنس کی پیشگی رقم اور اس پر لگنے والے سود دونوں میں اضافہ کر سکتی ہے۔ فی الحال مرکزی ملازمین مکان کی تعمیر یا مرمت کے لیے حکومت سے HR ایڈوانس کے طور پر 25 لاکھ روپے تک لے سکتے ہیں۔ اس وقت ہاؤس بلڈنگ الاؤنس پر شرح سود 7.1 فیصد ہے۔ بجٹ 2023 میں، نرملا سیتارامن ایچ بی اے کی شرح سود کو 7.5 فیصد تک تبدیل کر سکتی ہے اور پیشگی حد موجودہ 25 لاکھ روپے سے بڑھا کر 30 لاکھ روپے کر سکتی ہے۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: