உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    بیٹے آرین کی گرفتاری کے بعد شاہ رخ خان کو لگا بڑا جھٹکا، BYJU'S نے تمام اشتہارات پر لگائی روک

     دراصل ملک کی سب سے بڑی ایڈٹیک اسٹارٹ اپ کمپنی (Byju's) نے کروز پارٹی ڈرگس کیس کے ملزم آرین خان  کی گرفتاری کے بعد شاہ رخ خان کے تمام اشتہارات کو روک دیا ہے۔

    دراصل ملک کی سب سے بڑی ایڈٹیک اسٹارٹ اپ کمپنی (Byju's) نے کروز پارٹی ڈرگس کیس کے ملزم آرین خان کی گرفتاری کے بعد شاہ رخ خان کے تمام اشتہارات کو روک دیا ہے۔

    دراصل ملک کی سب سے بڑی ایڈٹیک اسٹارٹ اپ کمپنی (Byju's) نے کروز پارٹی ڈرگس کیس کے ملزم آرین خان کی گرفتاری کے بعد شاہ رخ خان کے تمام اشتہارات کو روک دیا ہے۔

    • Share this:
      کروز پارٹی ڈرگس کیس کے ملزم آرین خان کے والد بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان (ShahRukh Khan) کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ دراصل ، ملک کی سب سے بڑی ایڈٹیک اسٹارٹ اپ کمپنی (Byju's) نے شاہ رخ خان کے تمام اشتہارات کو روک دیا ہے۔ بتا دیں کہ شاہ رخ خان سال 2017 سے بائیجوس (Byju's) کے برانڈ ایمبیسڈر ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایڈوانس بکنگ کے باوجود Buyjus نے ان کے سبھی اشتہارات کو بند کر دیا ہے۔
      میڈیا رپورٹس کے مطابق بائیجو نے ایڈوانس بکنگ کے باوجود ان کے تمام اشتہارات بند کر دیے ہیں۔ کنگ خان کی اسپانسر شپ ڈیلز میں بائیجوس (Byju's) سب سے بڑا برانڈ تھا۔ اس کے علاوہ شاہ رخ خان کے پاس ہنڈائی ، ریلائنس جیو ، ایل جی ، دبئی ٹورزم جیسی کمپنیوں کے اشتہارات ہیں۔ رپورٹس کے مطابق بائیجوس (Byju's) برانڈ اینڈروس کرنے کیلئے کنگ خان کو سالانہ 3-4 کروڑ روپے ملتے ہیں۔

      آرتھر روڈ جیل بھیجے گئے آرین خان
      آرین خان کو کروز ریو پارٹی (Cruise Rave Party) کیس میں عدالت سے ضمانت نہ ملنے پر جمعہ کو آرتھر روڈ جیل بھیج دیا گیا ہے۔ آرین خان کے ساتھ ، اس کیس میں گرفتار 5 دیگر ملزمان کو بھی جیل بھیج دیا گیا جبکہ ملزم منمن دھمیچا سمیت دو خواتین ملزمان کو بائیکھلا مہیلا جیل بھیج دیا گیا ہے۔

      کروز ریو پارٹی معاملےمیں این سی بی کی کاروائی تیزتر ہوتی جا رہی ہے ۔ ڈرگس کیس میں این سی بی کی طرف سے داخل پنچ نامے میں انکشاف ہوا ہے کہ اداکارکے بیٹے نے ڈرگس لے جانے کی بات خود قبول کی تھی۔ این سی بی کے مطابق چھاپہ ماری کے دن اداکار کے بیٹے اور ارباز مرچنٹ نے جوتے میں چھپاکر ڈرگس لے جانے کی بات قبول کی تھی اور دونوں یہ ڈرگس پارٹی کے دوران استعمال کرنے والے تھے۔

      آرین خان کی طرف سے عدالت میں ستیش مانشندے پیروی کر رہے ہیں۔ انہوں نے عدالت میں کہا کہ این سی بی کو آرین خان کے خلاف کچھ ملا نہیں ہے۔ انہوں نے صرف الزام لگائے ہیں۔ جانکاری کے مطابق، آرین خان اور دوسرے قیدیوں کو جیل کے اندر پہلے تین سے پانچ دنوں تک کوارنٹائن میں رکھا جائے گا۔


      وہیں دوسری طرف ارباز مرچنٹ کے وکیل طارق سعید نے کہا کہ معاملے میں ارباز مرچنٹ مرچنٹ کو کسی دوسرے شریک ملزم کے ساتھ جوڑنے کے کوئی ثبوت نہیں ہیں۔ ایسی صورتحال میں یہاں کسی طرح کی کوئی سازش نہیں بنتی۔ طارق سعید نے کہا کہ وہ ضمانت عرضی کے لئے سیشن کورڈ میں عرضی داخل کریں گے۔ اب یہ دیکھنا ہوگا کہ سیشن کورٹ ارباز مرچنٹ کو ضمانت دیتی ہے یا نہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ سیشن کورٹ کا عمل بہت لمبا ہے، ایسی صورتحال میں ارباز مرچنٹ کو ضمانت ملنے میں 20 دن تک کا بھی وقت لگ سکتا ہے۔ جمعہ کو عدالت نے کروز پارٹی میں پکڑے گئے نائجیریائی ملزم پیڈلر کو 11 اکتوبر تک کے لئے پولیس حراست میں بھیج دیا ہے۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: