تمل ناڈو : سی بی آئی افسروں پر حملہ ، ایکسائز سپرنٹنڈنٹ فرار

مدورئی : تمل ناڈو کے مدورئی میں بد عنوانی کے الزامات سے گھرے کسٹم اور سینٹرل ایکسائز سپرنٹنڈنٹ کی جانچ کےلئے آئے مرکزی تفتیشی بیورو(سی بی آئی)کے افسروں پر ایک مسلح گروہ نے حملہ کردیا

Apr 09, 2016 06:39 PM IST | Updated on: Apr 09, 2016 06:46 PM IST
تمل ناڈو : سی بی آئی افسروں پر حملہ ، ایکسائز سپرنٹنڈنٹ فرار

مدورئی : تمل ناڈو کے مدورئی میں بد عنوانی کے الزامات سے گھرے کسٹم اور سینٹرل ایکسائز سپرنٹنڈنٹ کی جانچ کےلئے آئے مرکزی تفتیشی بیورو(سی بی آئی)کے افسروں پر ایک مسلح گروہ نے حملہ کردیا اور سپرنٹنڈنٹ کو زبردستی چھڑاکر لے گئے۔ یہ واقعہ کل رات یہاں بی بی کلم علاقے میں کسٹم اور سینٹرل ایکسائز اور سروس ٹیکس کمشنر کے دفتر پر پیش آیا۔

دفتر میں غیر قانونی لین دین کی خفیہ اطلاع ملنے پر پولیس انسپیکٹر جنرل ایس مروگن کی قیادت میں سی بی آئی کی سرگرم برانچ نے سپرنٹنڈنٹ اشوک راج اور ایک ملازم کرشن کو پکڑنے کےلئے جال بچھایا ۔

سی بی آئی کے افسروں نے بد عنوانی کے معاملے میں اشوک راج کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور اس کا بیان لے رہے تھےاسی وقت ایک مسلح گروہ نے دفتر کے اندر گھس کر سی بی آئی افسروں پر حملہ کردیا۔اس کے بعد گروہ کے بدمعاشوں نے کچھ اہم دستاویزات کو تباہ کیا اور سپرنٹنڈنٹ کو اپنے ساتھ چھڑا لےگئے۔ حملے میں مسٹر مروگن اور سپاہی بالاسندر کو شدید چوٹیں آئیں اور انہیں راجہ جی سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا۔

جانچ میں پتہ چلا کہ اشوک راج شہر میں ایک اسکول کا بورڈ ممبر ہے اور وہ مبینہ طور پر کروڑوں روپے کے گرینائٹ کان گھپلے میں ملوث گرینائٹ مافیا کے ساتھ لین دین کرتا رہا ہے۔اسی اطلاع پر مسٹر مروگن اور دیگر سینئر پولیس افسرتفتیش کرنے کےلئے دفتر پہنچے تھے۔

Loading...

Loading...