پھر ہارا انیہ داتا، کسان نے پھانسی لگائی، بیوی نے بھی کی زہرکھاکر خودکشی کی کوشش

ریوا : ریاست میں کسانوں کی خود کشی کا سلسلہ دشهرے کے دن بھی نہیں تھما

Oct 22, 2015 02:06 PM IST | Updated on: Oct 22, 2015 02:06 PM IST
پھر ہارا انیہ داتا، کسان نے پھانسی لگائی، بیوی نے بھی کی زہرکھاکر خودکشی کی کوشش

ریوا : ریاست میں کسانوں کی خود کشی کا سلسلہ دشهرے کے دن بھی نہیں تھما۔ ستنا ضلع میں فصل خراب ہونے کی وجہ سے ایک اور کسان نے پھانسی لگا کر اپنی جان دے دی۔ شوہر کی خودکشی کے بعد بیوی نے بھی زہر کھا کر خودکشی کی کوشش کی ۔

اطلاعات کے مطابق ستنا ضلع کے سنگھ پورہ کے دھورہرا گاؤں میں رہنے والے 40 سالہ کسان جے نارائن باگري نے پھانسی لگا کر اپنی جان دے دی۔ جے نارائن کی خودکشی کی خبر سن کر بیوی نے بھی زہر کھا کر خودکشی کی کوشش کی ۔

بیوی کو سنگین حالت میں علاج کے لئے ضلع اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق اس کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔

رشتہ داروں کے مطابق جے نارائن نے چار ایکڑ زمین میں سویا بین کی فصل کی تھی۔ فصل خراب ہوجانے کی وجہ سے جے نارائن قرض میں ڈوب گیا۔ اچھی فصل کی امید میں کسان نے بینک اور ساہوکاروں سے کافی قرض لیا تھا۔

Loading...

کسان جوڑے کے تین بچے ہیں۔ 12 سال کا لڑکا سب سے بڑا ہے، جبکہ دو چھوٹی بیٹیاں ہے۔

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں تین کسانوں نے موت کو گلے لگا لیا۔ پردیش میں کسانوں کی خودکشی کے اعداد و شمار مسلسل بڑھتے جا رہے ہیں۔

Loading...