ویاپم گھوٹالہ:ایس آئی ٹی کرے گی ٹی وی نامہ نگار کی موت کی جانچ، شیوراج سنگھ

ویاپم گھوٹالہ کی کوریج کررہے ٹی وی کے نامہ نگار اکشے سنگھ کی موت کے معاملہ میں وزیراعلی شیو راج سنگھ چوہان نے اظہار افسوس کیا ہے۔

Jul 05, 2015 12:57 PM IST | Updated on: Jul 05, 2015 12:57 PM IST
ویاپم گھوٹالہ:ایس آئی ٹی کرے گی ٹی وی نامہ نگار کی موت کی جانچ، شیوراج سنگھ

ویاپم گھوٹالہ کی کوریج کررہے ٹی وی کے نامہ نگار اکشے سنگھ کی موت کے معاملہ میں وزیراعلی شیو راج سنگھ چوہان نے اظہار افسوس کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اکشے کی اچانک موت سے وہ دکھی ہیں۔ اکشے کی موت کی جانچ ایس آئی ٹی کرے گی۔

شیوراج نے اتوار کو کہا کہ رپورٹر کی موت کی جانچ ایس آئی ٹی سے کرائی جائے گی۔ ویاپم گھوٹالہ کی جانچ ہائی کورٹ کی ہدایت پر ہو رہی ہے۔ جانچ میں جیسی جیسی سچائی آئی، کارروائی ہوتی گئی۔

Loading...

وزیراعلی نے کہا کہ بیماری کی وجہ سے صحافی کا اچانک انتقال ہو گیا۔ انہیں اسپتال لے جایا گیا لیکن ہم انہیں بچا نہیں سکے۔

دراصل، مدھیہ پردیش کے جھبوا ضلع میں ویاپم معاملہ میں ایک متاثرہ فریق کا انٹرویو لینے گئے ٹی وی چینل کے نامہ نگار اکشے سنگھ کی پراسرار حالت میں موت ہو گئی تھی۔ اکشے کی موت پر کانگریس کے جنرل سکریٹری دگ وجے سنگھ نے افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے اس ٹی وی رپورٹر کو محتاط رہنے کے لئے بھی کہا تھا۔ دگ وجے سنگھ نے ٹویٹ کیا کہ اکشے سنگھ نوجوان اور صحت مند تھے۔ ان کا پوسٹ مارٹم کیا جا رہا ہے۔چونکانے والی بات یہ ہے کہ کیمروں کی دیکھ ریکھ میں پوسٹ مارٹم دلی میں ہونا چاہئے تھا، ایک دن پہلے میں اکشے سے ملا تھا اور انہیں محتاط رہنے کی نصیحت دی تھی۔ اکشے کے کنبہ کو میری طرف سے خراج عقیدت۔

اکشے جھبوا کے میگھ نھر میں ویاپم گھوٹالہ سے وابستہ ایک متوفی نمرتا ڈامور کے گھر آ رہے تھے جہاں انہیں نمرتا کے گھر والوں سے بات چیت کرنی تھی۔ اس دوران اچانک ان کی طبیعت بگڑ گئی۔

انہیں علاج کے لئے نجی اسپتال اور پھر سرکاری اسپتال لے جایا گیا۔ یہاں سے انہیں داہود لے جایا گیا لیکن ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔

Loading...