ٹی وی صحافی اکشے سنگھ کی آنتوں کے نمونوں کی جانچ مدھیہ پردیش سے باہر ہوگی

مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیو راج سنگھ چوہان نے ٹی وی صحافی اکشے سنگھ کی بہن کی اپنے بھائی کی آنتوں کے نمونوں کی جانچ مدھیہ پردیش سے باہر کرانے کا مطالبہ تسلیم کرلیا ہے۔

Jul 06, 2015 11:19 AM IST | Updated on: Jul 06, 2015 11:19 AM IST
ٹی وی صحافی اکشے سنگھ کی آنتوں کے نمونوں کی جانچ مدھیہ پردیش سے باہر ہوگی

مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیو راج سنگھ چوہان نے ٹی وی صحافی اکشے سنگھ کی بہن کی اپنے بھائی کی آنتوں کے نمونوں کی جانچ مدھیہ پردیش سے باہر کرانے کا مطالبہ تسلیم کرلیا ہے۔ واضح رہے کہ 4 جولائی 2015 کو ویاپم گھپلہ سے متعلق اطلاعات جمع کرنے کیلئے جھبوا جانے والے اکشے سنگھ کا انتقال ہوگیا تھا۔ ان کی موت کی غیر جانبدارانہ تفتیش کے مطالبہ کے سلسلے میں وزیر اعلی نے خصوصی تفتیشی ٹیم کے سربراہ کو موت کے اسباب اور حالات کی تفصیلی جانچ کیلئے خط لکھا ہے تاکہ اصل بات سامنے آسکے۔ دریں اثنا مسٹر اکشے سنگھ کی بہن نے اپنے بھائی کی آنتوں کے نمونوں کی جانچ مدھیہ پردیش سے باہر کروانے کا مطالبہ کیا ۔ مسٹر چوہان نے ان کی درخواست منظور کرلی ہے۔

Loading...

Loading...