گریڈیہہ میں نکسلیوں نے تین سرکاری عمارتوں کو دھماکےسے  اڑایا

گریڈیہہ ضلع کے نمياگھاٹ تھانہ کے گاؤں چین پور میں جمعرات کی رات نکسلیوں نے ایک بڑے واقعہ کو انجام دیتے ہوئے ایک ساتھ تین سرکاری عمارتوں کو دھماکے سیے اڑا دیا۔

Jul 10, 2015 02:44 PM IST | Updated on: Jul 10, 2015 02:44 PM IST
گریڈیہہ میں نکسلیوں نے تین سرکاری عمارتوں کو دھماکےسے  اڑایا

گریڈیہہ ضلع کے نمياگھاٹ تھانہ کے گاؤں چین پور میں جمعرات کی رات نکسلیوں نے ایک بڑے واقعہ کو انجام دیتے ہوئے ایک ساتھ تین سرکاری عمارتوں کو دھماکے سیے اڑا دیا۔

ہتھیاروں سے لیس نکسلیوں کے جتھے نے دیر رات گاؤں پر حملہ کیا اور اپنا کام انجام دی آرام سے نکل گئے۔ واقعہ کے بعد گاؤں اور ارد گرد کے علاقے میں دہشت کا ماحول ہے۔

Loading...

مقامی لوگوں کے مطابق جمعرات کو دیر شام 50-60 نکسلیوں کے گروپ نے چین پور گاؤں کے قریب بنے ایک يوجنا کیندر کو گھیر لیا اور پھر تین عمارتوں میں بارود نصب کیا اور نعرے بازی کرتے ہوئے دھماکے کرکے بھون کو اڑٓا دیا۔ دھماکہ اتنا تیز تھا کہ کافی دور تک اس کی آواز سنائی دی۔

دھماکے میں سرکاری عمارت کا بڑا حصہ منہدم ہو گیا ہے۔ پولیس کو رات میں ہی اطلاع دے دی گئی تھی، لیکن نمياگھاٹ تھانہ کی پولیس جمعہ کو صبح موقع پر پہنچی۔

بڑی تعداد میں سی آر پی ایف کے جوان بھی موقع پر گئے ہیں. واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔ ضلع کے ایس پی کلدیپ دویدی نے بھی واقعہ کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماؤنوازوں کے کس گروپ نے واقعہ کو انجام دیا اس کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔

Loading...