یہ کیا ! انسان کو چڑھا دیا جانوروں کا گلوکوز

سپتالوں کی لاپرواہی کے قصے تو کئی بار سامنے آتے ہیں ، لیکن اس بار تو جو معاملہ سامنے آیا ہے اس نے سب کے ہوش اڑا دیئے ہیں

Aug 01, 2015 11:15 PM IST | Updated on: Aug 02, 2015 12:03 AM IST
یہ کیا ! انسان کو چڑھا دیا جانوروں کا گلوکوز

بھوپال :  اسپتالوں کی لاپرواہی کے قصے تو کئی بار سامنے آتے ہیں ، لیکن اس بار تو جو معاملہ سامنے آیا ہے اس نے سب کے ہوش اڑا دیئے ہیں ۔  مدھیہ پردیش میں رائے سین ضلع اسپتال نے لاپروائی برتنے کی حد کرتے ہوئے ایک مریض کو جانوروں کا گلوکوز چڑھا دیا ۔

جمعہ کو رائے سین ضلع اسپتال میں منے خاں کے نام کے معمر شخص کو طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے داخل کروایا گیا تھا ۔  منے خاں کی حالت دیکھ ڈاکٹر نے وہاں موجود نرس ​​کو گلوکوز چڑھانے کی ہدایت دی ۔  نرس نے جب منے خاں کو گلوکوز کی بوتل لگائی تو اس کے تھوڑی دیر بعد ہی طبیعت سدھرنے کی جگہ اور بگڑنے لگی ۔  جب رشتہ داروں نے بوتل کو غور سے دیکھا تو ان کے ہوش اڑ گئے ، کیونکہ بوتل پر یہ صاف لکھا ہوا تھا کہ وہ گلوکوز کی بوتل جانوروں کے استعمال کے لئے بنائی گئی ہے ۔

Loading...

بوتل کو دیکھتے ہی اہل خانہ نے اسپتال میں جم کر ہنگامہ کیا ۔ ہنگامے اور نرس کی لاپروائی سامنے آنے کے بعد موقع پر محکمہ صحت کے افسران پہنچے ، انہوں نے کیس کے بارے میں معلوم لگتے ہی نرس کو فوری طور پر معطل کردیا اور تحقیقات کا حکم دے دیا ہے ۔ جب کہ مردانہ وارڈکی انچارج امینی تھامس اور اسٹورکیپر سودیش نائک کو بھی معطل کردیا گیا ہے۔ ڈاکٹر اگروال نے بتایا کہ دوا سپلائی کرنے والی ڈیننگ کمپنی ، گاندھی نگر، گجرات کو بھی نوٹس بھیجا جائے گا

Loading...