طلبہ کے دو گروپوں میں فائرنگ ، ایک زخمی، دو گرفتار، ایک فرار

ریوا : مدھیہ پردیش کے ضلع ریواکے یونیورسٹی تھانہ علاقہ کے اٹورا گاؤں میں طالب علموں کے دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے واقعہ کے بعد فرار ملزمان میں سے دو ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا جبکہ ایک ملزم ابھی فرار ہے جس کو پولیس تلاش کررہی ہے۔

Sep 07, 2015 12:15 PM IST | Updated on: Sep 07, 2015 12:15 PM IST
طلبہ کے دو گروپوں میں فائرنگ ، ایک زخمی، دو گرفتار، ایک فرار

ریوا : مدھیہ پردیش کے ضلع ریوا کے یونیورسٹی تھانہ علاقہ کے اٹورا گاؤں میں طالب علموں کے دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے واقعہ کے بعد فرار ملزمان میں سے دو ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا جبکہ ایک ملزم ابھی فرار ہے جس کو پولیس تلاش کررہی ہے۔

ایڈیشنل پولیس سرپنٹنڈنٹ پران ناگونشی نے آج بتایا کہ فائرنگ کے واقعہ کو انجام دینے والے ملزمان میں سے پرشانت مشرا اور منجیت پانڈے کو حراست میں لیا گیا ہے جبکہ ایک اور ملزم پربل سنگھ فرار ہے جس کی تلاش کے لئے پولیس جگه- جگہ چھاپے مار رہی ہے۔

ٹھاکر رنمت سنگھ (ٹی آر ایس) کالج میں پڑھنے والے کچھ طالب علم کل شام شہر سے متصل اٹورا گاؤں میں ایک ڈھابے پر شراب کے نشے میں بیٹھے تھے۔ اس درمیان مخالف گروپ کے دو طالب علموں کے درمیان تنازعہ ہو گیا اور اسی تنازعہ کی وجہ سے مشرا نے پستول نکال لی اور پرساد اوجھا پر فائر کر دیا جس سے وہ زخمی ہو گیا. گولی چلتے ہی وہاں افرا تفری مچ گئی۔ پولیس کیس درج کر کے معاملے کی تحقیقات میں مصروف ہے۔

Loading...

Loading...