دہشت گردانہ حملہ : وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے پاکستان سے متصل سرحد پر فوج کو کیا الرٹ

بھوپال : پنجاب کے گرداس پور میں دہشت گرد حملے کے بعد مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کا پہلا بیان سامنے آیا ہے ۔

Jul 27, 2015 11:48 AM IST | Updated on: Jul 27, 2015 11:48 AM IST
دہشت گردانہ حملہ :  وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے پاکستان سے متصل سرحد پر فوج کو کیا الرٹ

بھوپال :  پنجاب کے گرداس پور میں دہشت گرد حملے کے بعد مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کا پہلا بیان سامنے آیا ہے ۔ راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ موقع پر فوج پہنچ چکی ہے اور جلد ہی حالات پر قابو پا لیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ دراندازی کے امکانات کے پیش نظر سرحدی سکیورٹی فورسز کو پاکستان سے متصل ہندوستان کی سرحد پر الرٹ کردیا گیا ہے ۔  حال ہی کے وقت کے سب سے بڑے دہشت گرد حملے کے بعد راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ انہیں صبح واقعہ کی اطلاع مل گئی تھی ۔ اس کے بعد انہوں نے داخلہ سکریٹری اور قومی سلامتی کے مشیر سے بات کی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب کے وزیر اعلی پرکاش سنگھ بادل سے بھی فون پر ان کی بات ہو چکی ہے ۔

نيمچ میں سی آر پی ایف کے پروگرام میں شامل ہونے کے لئے بھوپال سے روانہ ہونے سے پہلے راج ناتھ نے کہاکہ پنجاب کے سرحدی شہر گرداس پور میں کارروائی چل رہی ہے ،  میں نے داخلہ سکریٹری اور این ایس اے سے بات کی ہے ۔ آپریشن چل رہا ہے اس لیے ابھی کچھ کہنا نہیں چاہوں گا ، حالات کنٹرول میں ہیں ۔  میں نے تمام سرحدوں پر ہائی الرٹ جاری کرنے کے لئے کہا ہے ،  ہم ایسی کسی بھی حالت سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں ۔

Loading...

Loading...