صحافی اکشے سنگھ کی آخری رسومات نگمبودھ گھاٹ پرادا کی گئی

پرائیویٹ نیوز چینل آج تک کے نامہ نگار اکشے سنگھ کی آج یہاں نگمبودھ گھاٹ پر غمزدہ ماحول میں آخری رسومات ادا کر دی گئی ۔

Jul 05, 2015 03:40 PM IST | Updated on: Jul 05, 2015 03:40 PM IST
صحافی اکشے سنگھ کی آخری رسومات نگمبودھ گھاٹ پرادا کی گئی

پرائیویٹ نیوز چینل آج تک کے نامہ نگار اکشے سنگھ کی آج یہاں نگمبودھ گھاٹ پر غمزدہ ماحول میں آخری رسومات ادا کر دی گئی ۔ مسٹر سنگھ مدھیہ پردیش کے ویاپم گھوٹالے کی خبر کے سلسلے میں مہوبہ گئے ہوئے تھے، جہاں مشتبہ حالات میں ان کی لاش ملی۔ یہ اس گھوٹالے سے منسلک پہلی موت نہیں ہے بلکہ اس سے پہلے بھی کئی لوگوں کی پراسرار حالات میں موت ہو چکی ہے۔ ان کے جسد خاکی کو ہوائی اڈے سے براہ راست نگمبودھ گھاٹ لایا گیا۔ مسٹر سنگھ کی چتا کو ان کے والد نے جیسے ہی اگنی دی تو موقع پر بڑی تعداد میں موجود ان کے رشتے دار ، متعلقین، صحافی اور ان کے دوست غمزدہ ہو گئے۔ آخری رسومات میں حصہ لینے والوں میں کانگریس نائب صدر راہل گاندھی، جنرل سکریٹری دگ وجے سنگھ، دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال، نائب وزیر اعلی منیش سسودیا، دہلی کے وزیر قانون کپل مشرا، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی سکریٹری شری کانت، عام آدمی پارٹی (آپ) لیڈر کمار وشواس اور بڑی تعداد میں آپ کے رکن اسمبلی شامل ہیں۔

Loading...

Loading...