برطانوی پارلیمنٹ دھيان چند کو اعزاز دے گی ، مگر بیٹے کو افسوس، اب تک نہیں ملا بھارت رتن

ہاکی کے جادوگر کہے جانے والے میجر دھيان چند کو برطانوی پارلیمنٹ کی جانب سے 25 جولائی کو ایوارڈ دیاجائے گا

Jul 22, 2015 12:08 AM IST | Updated on: Jul 22, 2015 10:35 AM IST
برطانوی پارلیمنٹ دھيان چند کو اعزاز دے گی  ، مگر بیٹے کو افسوس، اب تک نہیں ملا بھارت رتن

بھوپال :  ہاکی کے جادوگر کہے جانے والے میجر دھيان چند کو برطانوی پارلیمنٹ کی جانب سے 25 جولائی کو ایوارڈ  دیاجائے گا، جسے لینے کے لئے ان کے بیٹے اور ہندوستانی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اشوک کمار کو مدعو کیا گیا ہے ۔

دھيان چند کو برطانوی پارلیمنٹ کی طرف سے مل رہے اس اعزاز پر ان کے بیٹے اشوک کمار انتہائی جذباتی ہو گئے ، اشوک کمار نے نیوز 18 سے خاص بات چیت میں کہا کہ ہاکی کے لئے ان کے والد نے جو کچھ کیا، وہ سب کے سامنے ہے ۔  اس کے باوجود اپنے ملک میں انہیں بھارت رتن کے اعزاز کا حقدار نہیں سمجھا گیا ۔

بھارت رتن پر اپنی بات کھل کر رکھتے ہوئے اشوک کمار کہتے ہیں کہ  سوچ کی بات ہے کہ انٹرنیشنل لیول پر ان کو ایوارڈ دیا جائے ،  یہ ہماری سوچ کیوں نہیں بن رہی ہے ، ملک کی سوچ کیوں نہیں بن رہی ہیں ۔

ہندوستانی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان نے کہا کہ دھيان چند کو اپنے ہی ملک میں بے اعتنائی کا شکار ہونا پڑ رہا ہے ، جبکہ جس ملک نے ہم پر راج کیا وہ ان کو ایوارڈ دے رہا ہے ۔  لندن اولمپکس کے دوران میٹرو اسٹیشن کا نام دھيان چند کے نام پر رکھا گیا تھا اور اب ایوارڈ مل رہا ہے ۔

Loading...

Loading...