وياپم گھوٹالہ : زبردست ہنگامے کے بعد مدھیہ پردیش اسمبلی غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی

بھوپال : وياپم معاملے پر زبردست ہنگامے کے بعد مدھیہ پردیش اسمبلی غیر معینہ مدت کے ملتوی کردی گئی ہے ۔ ا

Jul 22, 2015 05:07 PM IST | Updated on: Jul 22, 2015 05:09 PM IST
وياپم گھوٹالہ : زبردست ہنگامے کے بعد مدھیہ پردیش اسمبلی غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی

بھوپال : وياپم معاملے پر زبردست ہنگامے کے بعد مدھیہ پردیش اسمبلی غیر معینہ مدت کے ملتوی کردی گئی ہے  ۔ اپوزیشن کے ذریعہ وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان کے استعفی کے مطالبہ پر زبردست ہنگامہ آرائی کی وجہ سے نو دن کا مانسون اجلاس محض تین دن تک ہی چل سکا اور اس کے بعد غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی ہو گیا ۔

مدھیہ پردیش اسمبلی کے مانسون اجلاس کے تیسرے دن کا آغاز بھی نعرے بازی کے ساتھ ہوا ۔  ایوان کی کارروائی شروع ہوتے ہی کانگریس کے اراکین اسمبلی نعرے بازی کرنے لگے ،  اس کی وجہ سے 10 منٹ کے لئے اسمبلی کی کارروائی ملتوی کر دی گئی ، جب دوبارہ کارروائی شروع ہوئی تو بھی ہنگامہ جاری رہا ،  اس کے بعد اسپیکر نے پھر  آدھے گھنٹے کے لئے کارروائی ملتوی کر دی ۔ تاہم آدھے گھنٹے کے بعد جب کارروائی شروع ہوئی اور بھر بھی ہنگامہ آرائی جاری رہی تو  اسپیکر نے کارروائی غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردی۔

وياپم معاملے پر وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان کے استعفی کا مطالبہ کر رہے بی ایس پی کے ممبران  اسمبلی میں بلیو ایپرن پہن کر پہنچے ۔ ایپرن پر وياپم گھوٹالے سے متعلق  نعرے لکھے ہوئے تھے ۔

مانسون اجلاس کے دوسرے دن بھی وياپم اور ڈيمیٹ معاملے کو لے کر جم کر ہنگامہ ہوا تھا ۔  ایوان کی کارروائی شروع ہوتے ہی ہنگامے کی وجہ سے دو بار کارروائی ملتوی کرنی پڑی ۔  اس وجہ سے وقفہ صفر بھی نہیں ہو سکا تھا  تاہم ہنگامے کے دوران ہی ایوان کا کام کاج چلتا رہا اور 4 ہزار کروڑ کا اضافی بجٹ بھی پیش ہو گیا ہے ۔

Loading...

Loading...