سرکاری خاتون ملازموں کو 730 دنوں کا چائلڈ کیر لیو دینے کا فیصلہ

مدھیہ پردیش حکومت نے سرکاری خواتین ملازموں کو 730 دن کی چائلڈ-کیئر چھٹی​​دینے کا فیصلہ کیا ہے

Aug 22, 2015 11:13 PM IST | Updated on: Aug 23, 2015 10:50 AM IST
سرکاری خاتون ملازموں کو 730 دنوں کا چائلڈ کیر لیو  دینے کا فیصلہ

بھوپال  :  مدھیہ پردیش حکومت نے سرکاری خواتین ملازموں کو 730 دن کی چائلڈ-کیئر چھٹی ​​دینے کا فیصلہ کیا ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ مدھیہ پردیش گزٹ میں اشاعت کی تاریخ سے نافذ ہوں گے۔

 اس کے ساتھ ہی مدھیہ پردیش ملک کے کچھ گنے چنے ریاستوں میں شامل ہو گیا ہے، جہاں دو سال کے بچے کی پرورش کے لئے خواتین کو چھٹی دی جائے گی۔اس قانون کا اطلاق گود لئے بچے پر بھی ہوگا۔

Loading...

Loading...