خوفناک: مدھیہ پردیش میں روزانہ غائب ہو رہے 26 بچے، ان میں 16 لڑکیاں

بھوپال۔ نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو (این سی آر بی) کی رپورٹ میں چونکانے والا انکشاف ہوا ہے۔

Aug 20, 2015 01:38 PM IST | Updated on: Aug 20, 2015 01:39 PM IST
خوفناک: مدھیہ پردیش میں روزانہ غائب ہو رہے 26 بچے، ان میں 16 لڑکیاں

بھوپال۔ نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو (این سی آر بی) کی رپورٹ میں چونکانے والا انکشاف ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق مدھیہ پردیش میں روزانہ 26 بچے غائب ہو رہے ہیں۔ گم ہو رہے بچوں میں 16 لڑکیاں ہیں۔ ریاست میں ہر دن اقتصادی دارالحکومت اندور سے 5 اور دارالحکومت بھوپال سے 2 بچے لاپتہ ہو رہے ہیں۔ ریاست میں گزشتہ 12 سال میں لاپتہ 12636 بچوں کے بارے میں اب تک کوئی جانکاری نہیں ملی ہے۔

این سی آر بی کی تازہ رپورٹ سے مدھیہ پردیش میں بچوں کو لے کر خوفناک تصویر سامنے آئی ہے۔ این سی آر بی کی سال 2014 کی رپورٹ کے مطابق ریاست کے چار بڑے شہروں اندور، بھوپال، جبل پور اور گوالیار سے روزانہ 11 بچے اپنوں سے بچھڑ جاتے ہیں۔ مدھیہ پردیش میں گزشتہ سات سال میں 66566 بچے غائب ہوئے ہیں۔ ان میں سے لڑکیوں کی تعداد 39326 ہے۔

بچوں کے گم ہونے کے معاملے میں پولیس کی تحقیقات سات سال تک چلتی ہے اور اگر اس دوران بچے لوٹ نہیں آئے یا انہیں پولیس تلاش کرنے میں ناکام رہی تو ان کیسوں کو ختم کردیا جاتا ہے۔ ایسے میں گزشتہ سات سال کے اعداد و شمار پر نظر ڈالیں تو

اندور ----- 566 9

Loading...

بھوپال ---- 5032

جبل پور ---- 4242

گوالیار ----- 2585

محکمہ پولیس کا ماننا ہے کہ فوری ناراضگی کی وجہ سے زیادہ تر بچے گھر چھوڑ کر چلے جاتے ہیں۔ غصہ ٹھنڈا ہونے یا زندگی کے تلخ تجربات دیکھ کر کچھ ہی دنوں میں بچے گھر لوٹ کر آ بھی جاتے ہیں، لیکن کم سنی میں گھر چھوڑنے والی لڑکیوں کے لئے واپسی کی راہ آسان نہیں ہوتی۔ ماہرین بتاتے ہیں کہ ایسی لڑکیوں کے جسم فروشی میں ملوث لوگوں کے چنگل میں پھنسنے کا سب سے زیادہ امکان رہتا ہے۔ ایسے میں ان لڑکیوں کی گھر واپسی کے دروازے مکمل طور پر بند ہو جاتے ہیں۔

ریاستی حکومت نے گزشتہ سال ایک درخواست کے جواب میں سپریم کورٹ میں اعتراف کیا تھا کہ ریاست میں بچوں کے گم ہونے کی 10 ہزار 577 ایف آئی آر درج کی گئی تھیں۔ ان میں سے 4506 بچے اب بھی لاپتہ ہیں۔ چونکانے والی بات یہ ہے کہ ان میں لڑکیوں کی تعداد 3370 ہے۔

مودی حکومت نے لوک سبھا کے مانسون اجلاس کے دوران ایک سوال کے جواب میں بتایا تھا کہ سال 2013-14 میں ملک بھر میں 24837 بچے گم ہوئے تھے۔ 7689 بچوں کے ساتھ مدھیہ پردیش اس فہرست میں ٹاپ پر ہے۔

 

Loading...