کروا چوتھ کے دن لو میرج کا دلخراش انجام ، بیوی اور بیٹے کا قتل کرکے خودکشی کی

اجین : اجین ضلع کے ناگدا میں کروا چوتھ کے دن شوہر، بیوی اور بیٹے کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ امکان ہے کہ بیوی اور بیٹے کا قتل کرنے کے بعد پراپرٹي بروکر نے خودکشی کر لی۔

Oct 30, 2015 01:43 PM IST | Updated on: Oct 30, 2015 01:44 PM IST
کروا چوتھ کے دن لو میرج کا دلخراش انجام ، بیوی اور بیٹے کا قتل کرکے خودکشی کی

اجین : اجین ضلع کے ناگدا میں کروا چوتھ کے دن شوہر، بیوی اور بیٹے کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ امکان ہے کہ بیوی اور بیٹے کا قتل کرنے کے بعد پراپرٹي بروکر نے خودکشی کر لی۔

اطلاعات کے مطابق بیوی يوگتا اور بیٹے ابھیشیک کی لاش زمین پر نیچے پڑی تھی، جبکہ ستیش سینی کی لاش پھانسی کے پھندے پر لٹکی ہوئی ملی ۔ مانا جا رہا ہے کہ بیوی اور بیٹے کو زہریلی اشیا دے کر مار ڈالا اور اس کے بعد پراپرٹي کا کام کرنے والے ستیش سینی نے خود بھی اپنی جان دے دی۔

خیال رہے کہ ستیش نے يوگتا سے ڈھائی سال پہلے لو میرج کی تھی۔ يوگتا کا دو بار پہلے طلاق ہو چکا تھا جبکہ ستیش بھی شادی شدہ تھا۔ ستیش اور يوگتا کی کوئی اولاد نہیں تھی۔ ستیش اور پہلی بیوی سے 12 سالہ بیٹا اپنے والد کے ساتھ رہتا تھا۔

ستیش اور يوگتا کی شادی کے بعد سے ہی دونوں کے اہل خانہ نے ان سے ناطہ توڑ لیا تھا۔ ستیش کی ایک بیٹی نانا نانی کے پاس رہتی ہے۔ وہ اس واقعہ کے بعد بھی نہیں آئے۔

Loading...

وہیں ستیش اور يوگتا کے لواحقین پہنچ گئے، لیکن انہوں نے کچھ بھی کہنے سے انکار کر دیا۔ جائے حادثہ پر پولیس کے اعلی افسر پہنچ گئے ہیں اور تحقیقات کے لئے فارنسک ماہرین کو بھی بلایا گیا ہے۔

Loading...