نارائن ترپاٹھی نے اسمبلی اسپیکر کو اپنا استعفی سونپا

مدھیہ پردیش کے ضلع ستنا کے مہر حلقہ سے رکن اسمبلی نارائن ترپاٹھی نے آج اسمبلی اسپیکر کو اپنا استعفی سونپ دیا

Aug 27, 2015 06:10 PM IST | Updated on: Aug 27, 2015 06:10 PM IST
نارائن ترپاٹھی نے اسمبلی اسپیکر کو اپنا استعفی سونپا

بھوپال : مدھیہ پردیش کے ضلع ستنا کے مہر حلقہ سے رکن اسمبلی نارائن ترپاٹھی نے آج اسمبلی اسپیکر کو اپنا استعفی سونپ دیا ۔اسمبلی سکریٹریٹ کے ذرائع کے مطابق مہر سے رکن اسمبلی نارائن ترپاٹھی نے آج دوپہر اسمبلی اسپیکر کو اپنا استعفی سونپ دیا جسے اسپیکر ڈاکٹر سیتارمن شرما نے منظور کرلیا ہے۔

مسٹر ترپاٹھی کانگریس سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے لیکن گزشتہ دنوں انہوں نے کانگریس چھوڑ کر بھارتیہ جنتا پارٹی کی رکنیت لے لی تھی۔ گزشتہ برس لوک سبھا انتخابات سے قبل بھی ان کے بی جے پی میں شامل ہونے کی خبریں آئی تھیں۔ اس وقت انہوں نے ان خبروں کی تردید کی تھی لیکن تقریباََ دس روز قبل مہر میں ایک پروگرام کے دوران وزیراعلی شیو راج سنگھ چوہان کی موجودگی میں مسٹر ترپاٹھی نے باضابطہ طریقہ سے بی جے پی میں شامل ہونے کا اعلان کیا تھا۔

Loading...

Loading...