مدھیہ پردیش : برگھاٹ میں حالات قابو میں ، کرفیو میں ایک گھنٹے کی ڈھیل

سیونی: مدھیہ پردیش کے ضلع سیونی کے برگھاٹ قصبے میں آج دوپہر دو سے تین بجے تک کرفیو میں ڈھیل دی گئی ۔

Oct 07, 2015 06:09 PM IST | Updated on: Oct 08, 2015 09:21 AM IST
مدھیہ پردیش : برگھاٹ میں حالات قابو میں ، کرفیو میں ایک گھنٹے کی ڈھیل

سیونی: مدھیہ پردیش کے ضلع سیونی کے برگھاٹ قصبے میں آج دوپہر دو سے تین بجے تک کرفیو میں ڈھیل دی گئی ۔برگھاٹ میں دو فرقوں کے مابین تشدد کے بعد 5 اکتوبر کےدوپہر 3 بجے سے کرفیو لگا ہوا تھا۔ آج تیسرے دن صورتحال قابو میں ہونے سے کلکٹر بھرت یادو نے 2 سے 3 دبجے تک ایک گھنٹے کےلئے کرفیو میں راحت دینے کا اعلان کیا تھا۔

مسٹر یادو نے بتایا کہ برگھاٹ کی صورتحال پوری طرح قابو میں ہے۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ آر پی سنگھ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ امن و امان برقرار رکھیں۔ سرکاری اطلاع کےمطابق کرفیو میں راحت کے دوران عورتیں اور 10 سال تک کے بچے گھر سے باہر نکل سکتے ہیں۔ دوپہر تین بجے کے بعد کرفیو جاری رہے گا۔واضح رہے کہ مار پیٹ میں زخمی ہونے والے بی جے پی لیڈر کی موت کے بعد برگھاٹ میں تشدد پھوٹ پڑا تھا۔

Loading...

Loading...