رادھے ماں کی مشکلات میں اضافہ ، پولیس تھانے میں ایک اور شکایت

بھوپال کے ایک وکیل نے رادھے ماں کے خلاف پولیس تھانے میں مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کی شکایت کی ہے

Aug 08, 2015 08:28 PM IST | Updated on: Aug 08, 2015 08:28 PM IST
رادھے ماں کی مشکلات میں اضافہ ، پولیس تھانے میں ایک اور شکایت

بھوپال :  بھوپال کے ایک وکیل نے رادھے ماں کے خلاف پولیس تھانے میں مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کی شکایت کی ہے  تاہم پولیس نے ابھی تک اس معاملے میں مقدمہ درج نہیں کیا ۔  شکایت کنندہ وکیل کے مطابق اگر پیر تک پولیس کوئی قدم نہیں اٹھاتی ہے تو وہ عدالت میں عرضی دائر کریں گے ۔

وکیل آر کے پانڈے نے کملا نگر تھانے میں رادھے ماں کے خلاف شکایت کی ہے ۔ شکایت میں رادھے ماں کے ذاتی ویڈیوز، تصاویر اور میڈیا رپورٹوں کو بنیاد بنا کر مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا الزام لگایا گیا ہے ۔  آر پانڈے کے مطابق انہوں نے اس سے وابستہ تمام ثبوت بھی پولیس کے سپرد کردئے ہیں ۔

نیوز 18 سے بات چیت میں آر پانڈے نے بتایا کہ پولیس نے ابھی تک ان کی درخواست پر مقدمہ درج نہیں کیا ۔  انہوں نے پولیس کو کارروائی کے لئے پیر تک کا وقت دیا ہے ۔ اگر پولیس کوئی کیس درج نہیں کرتی ہے تو وکیل عدالت میں عرضی داخل کریں گے ۔

پھولوں کی سیج پر ماں درگا کی شکل میں ترشول لئے عقیدت مندوں کو آشیرواد دیتی ہوئی رادھے ماں کی متعدد لوگ پوجا کرتے ہیں ، مگر جب انہیں میڈیا کے سوالات کا سامنا کرنا پڑا تو وہ بیہوش ہو گئیں ۔ ایسی ہی حالت میں رادھے ماں کو ان کا ایک عقیدت مند گود میں اٹھا کر کار تک لے گیا ۔ .

Loading...

دراصل رادھے ماں پر ان کے ایک عقیدت مند خاندان کی بہو نے اپنی شادی کے ٹوٹنے الزام لگایا ہے ۔ ممبئی کے ایک وکیل نے بھی پولیس تھانے میں ان کے خلاف شکایت درج کرائی ہے کہ وہ  اپنے عقیدت مندوں کے ساتھ فحش حرکتیں کرتی ہیں ۔  ساتھ ہی  فالگنی برہم بھٹ نے بھی رادھے ماں کے خلاف فحاشی اور ٹھگی کی  شکایت درج کرائی ہے ۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں میڈیا کے سامنے جمعہ کو اچانک دیوی ماں نمودار ہو گئیں ، ابھی تک یہی قیاس آرائی کی جارہی تھی کہ رادھے ماں فرار ہوگئی ہیں ۔  تاہم  صحافیوں کے سامنے نمودار ہوکر انہوں نے ان افواہوں کو مسترد کر دیا ۔

ہاتھوں میں ترشول اور گلاب کے پھول لئے رادھے ماں جب میڈیا کے سامنے آئیں تو ان کے حامی ان کی مالا جپ رہے تھے ۔ اس دوران ان کی آنکھوں میں آنسو بھی نظر آ رہے تھے ۔

تاہم اس دوران رادھے ماں نے میڈیا کے سوالوں سے بچنے کی پوری کوشش کی ۔ طویل انتظار کے بعد جب ان سے یہ پوچھا گیا کہ وہ اپنے اوپر لگے الزامات پر کیا كهیں گی تو رادھے ماں نے صرف اتنا کہا کہ میں کچھ نہیں بولوں گی ، میرا انصاف تو اوپروالا کرے گا ۔

وہیں رادھے ماں کے عقیدت مندوں نے ذرائع ابلاغ پر اپنی بھڑاس نکالی ۔ انہوں نے کہا کہ تھوڑی سی تو انسانیت دکھائیں ، کیا آپ کے گھر میں ماں ، بہو اور بیٹیاں نہیں ہیں؟ ۔

Loading...