شدید بارش سے مدھیہ پردیش میں 11 افراد ہلاک

مدھیہ پردیش کے مختلف مقامات پر کل سے ہو رہی مسلسل بارش کے دوران بارش اور بارش کے سبب حادثوں میں آج شام تک 11 افراد ہلاک ہونے کی اطلاع ملی ہے

Jul 25, 2015 10:56 PM IST | Updated on: Jul 25, 2015 10:56 PM IST
شدید بارش سے مدھیہ پردیش میں 11 افراد ہلاک

Loading...

بھوپال : مدھیہ پردیش کے مختلف مقامات پر کل سے ہو رہی مسلسل بارش کے دوران بارش اور بارش کے سبب حادثوں میں آج شام تک 11 افراد ہلاک ہونے کی اطلاع ملی ہے اور دارالحکومت بھوپال سمیت کئی مقامات پر عام زندگی مفلوج ہو گئی ہے ۔ ریاست کے مختلف مقامات سے یو این آئی کے نامہ نگار مطابق آج رتلام ضلع میں دریا ،نالوں میں بہنے سے چار لوگوں کی موت ہو گئی اس کے علاوہ کل شام راج گڑ ھ ضلع میں تین، متصل شیوپوری ضلع میں دو اور اجین ضلع میں بھی دو افراد کی برساتی نالوں میں بہنے سے موت ہوئی ہے ۔ رتلام ریلوے اسٹیشن پر یارڈ میں پانی بھر جانے سے آج کچھ گاڑيوں کو منسوخ کر دیا گیا ہے اور آگرہ ۔ممبئي اور جبل پور ۔جے پور قومی شاہراہ سمیت ریاست کی کئی قومی شاہراہوں پر رخنہ پڑا۔ دارالحکومت بھوپال میں کل رات سے لے کر آج شام ساڑھے پانچ بجے تک 107 ملی میٹر بارش ہوئی ہے اور بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ موسلادھار بارش سے شہر کی متعدد نچلی بستیوں میں پانی بھر گیا ہے اور سڑکوں پر بھی تیز رفتار سے پانی بہہ رہا ہے۔

 

Loading...