آگر-مالوا میں سیمی کے مبینہ کارندوں کے چھپے ہونے کا خدشہ، پولیس کی تلاشی مہم، چار مشتبہ حراست میں

اجین :مدھیہ پردیش کے آگر-مالوا میں کالعدم تنظیم سیمی کے مبینہ کارندوں کے چھپے ہونے کے خدشہ کی بنیاد پر پولیس نے تلاشی مہم شروع کردی ہے ۔ اس سلسلہ میں اب تک پولیس نے چار مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے۔

Nov 06, 2015 01:05 PM IST | Updated on: Nov 06, 2015 01:05 PM IST
آگر-مالوا میں سیمی کے مبینہ کارندوں کے چھپے ہونے کا خدشہ، پولیس کی تلاشی مہم، چار مشتبہ حراست میں

اجین :مدھیہ پردیش کے آگر-مالوا میں کالعدم تنظیم سیمی کے مبینہ کارندوں کے چھپے ہونے کے خدشہ کی بنیاد پر پولیس نے تلاشی مہم شروع کردی ہے ۔ اس سلسلہ میں اب تک پولیس نے چار مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق پولیس نے سیمی کے مبینہ کارندوں کے بارے میں خفیہ معلومات ملنے پر یہ تلاشی مہم چلائی ہے۔ شہر کے ہوٹل، لاج اور دیگر ٹھکانوں پر پولیس چھاپہ ماری کر رہی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ریاست کی کھنڈوا جیل سے گزشتہ دنوں سیمی سے تعلق رکھنے کے الزام میں گرفتار چھ ملزمین فرار ہو گئے تھے۔ پولیس ان میں صرف ابو فیصل کو ہی دوبارہ گرفتار کرنے میں کامیاب ہوئی ہے جبکہ دو دیگر ملزمین کو تلنگانہ پولیس نے انکاؤنٹر میں مار گرانے کا دعوی کیا ہےجبکہ تین ملزمین کی ملک بھر کی پولیس اور سیکورٹی ایجنسیوں کو تلاش ہے۔

ادھر ڈی جی پی نے انٹیلی جنس رپورٹ کے بعد پوری ریاست میں الرٹ جاری کردیا ہے۔ڈی جی پی نے سیمی کے مبینہ کارندوں کے ذریعہ کسی بڑی واردات کو انجام دئے جانے کے پیش نظر ریاست کے تمام ایس پیز کو سیکورٹی انتظامات بڑھانے کی ہدایت بھی دی ہے ۔

Loading...

خیال رہے کہ اے ٹی ایس کے سپاہی سیتارام یادو کے قتل کے معاملے میں بھوپال ضلع کورٹ نے ابو فیصل کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔ ذرائع نے بتایا کہ کورٹ کی سزا کے بعد کالعدم تنظیم کسی بڑی واردات کو انجام دے سکتی ہے ۔

Loading...