ویڈیو : شیوراج حکومت کی خاتون وزیر کا شرمناک رویہ، ایک روپیہ مانگ رہے بچے کو ماری لات

ریوا : مدھیہ پردیش کے پنا میں شیوراج حکومت کی خاتون وزیر کسم مهدیلے نے انتہائی غیر انسانی سلوک برتتے ہوئے ایک غریب بچے کو لات مار دی۔ اس واقعہ کے بعد سے ریاست کے سیاسی گلیاروں میں ہنگامہ شروع ہو گیا ہے۔

Nov 01, 2015 06:55 PM IST | Updated on: Nov 01, 2015 06:56 PM IST
ویڈیو : شیوراج حکومت کی خاتون وزیر کا شرمناک رویہ، ایک روپیہ مانگ رہے بچے کو ماری لات

ریوا : مدھیہ پردیش کے پنا میں شیوراج حکومت کی خاتون وزیر کسم مهدیلے نے انتہائی غیر انسانی سلوک برتتے ہوئے ایک غریب بچے کو لات مار دی۔ اس واقعہ کے بعد سے ریاست کے سیاسی گلیاروں میں ہنگامہ شروع ہو گیا ہے۔

دراصل مدھیہ پردیش حکومت کی پی ایچ ای وزیر کسم مهدیلے پنا شہر میں منعقد ایک پروگرام میں شامل ہونے پہنچی تھیں۔ جب وہ پروگرام سے باہر آ رہی تھیں، تبھی ایک غریب بچہ ان کے پاؤں میں گر کر ایک روپیہ مانگنے لگا۔

حیرانی کی بات یہ ہے کہ گڑگڑاکر روپے مانگ رہے بچے پر خاتون وزیر کو رحم نہیں آیا، بلکہ وہ اس کے سر میں اپنے پیروں سے کک مارنے لگیں۔ اتنے میں ان کے سیکورٹی اہلکاروں نے بچے کو اٹھا کر دور پھینک دیا۔

غور طلب ہے کہ کابینی وزیر کسم مهدیلے اکثر تنازعات میں رہتی ہیں۔ حال میں کسم مهدیلے نے کسانوں سے ملاقات کے دوران بار بار اپنے تیکھے تیور دکھائے تھے۔ بڑی مقدار میں سویا بین کی فصل برباد ہونے پر انہوں نے کسانوں کو ڈانٹتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں کیا کسی ڈاکٹر نے کہا کہ وہ ہر سال سویا بین کی فصل بوئیں اور اپنی زمین کا کباڑہ کر لیں۔

Loading...

یہی نہیں کچھ دنوں قبل کسانوں کے مسائل سننے کیلئے دموہ پہنچی وزیر کسم مهدیلے متنازعہ بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ باپ جب اپنے بیٹے کی موت پر نہیں مرتے ہیں ، تو فصل کی بربادی پر کس طرح مر گئے۔

Loading...