ٹیچروں نے پکڑی ملک کی وزیر تعلیم اسمرتی ایرانی کے لیٹرہیڈ پر غلطیاں

مرکزی انسانی وسائل کی ترقی کی وزیر اسمرتی ایرانی ایک بار پھر سرخیوں میں ہیں

Aug 21, 2015 03:20 PM IST | Updated on: Aug 21, 2015 03:20 PM IST
ٹیچروں نے پکڑی ملک کی  وزیر تعلیم اسمرتی ایرانی کے لیٹرہیڈ پر غلطیاں

بھوپال :  مرکزی انسانی وسائل کی ترقی کی وزیر اسمرتی ایرانی ایک بار پھر سرخیوں میں ہیں ۔ اس مرتبہ ان کا لیٹرہیڈ موضوع بحث بنا ہوا ہے ۔ دراصل  ملک بھر میں اچھا رزلٹ دینے والے اساتذہ کو اسمرتی ایرانی کی جانب سے ان کے آفیشیل لیٹرہیڈ پر ایک خط بھیجا گیا ہے ۔ اس لیٹرہیڈ پر ہندی اور انگریزی کے الفاظ میں بہت سے الفاظ غلط پرنٹ ہیں ۔ اساتذہ نے غلطیوں نشان زد کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر اس لیٹر کو پوسٹ کیا ہے اور ساتھ ہی مرکزی وزیر کو بھی اس کی فوٹو کاپی بھیجی گئی ہے ۔

مدھیہ پردیش کے بھلائی کی ڈی پی ایس اسکول کی ٹیچر رچا کماری بھی انہیں اساتذہ میں سے ایک ہے ۔  سی بی ایس ای کے  امتحان میں اچھے نتائج پر رچا کو بھی مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی کی طرف سے ایک تعریفی خط ملا تھا  ۔

اس خط کو پاکر کسی بھی ٹیچر کیلئے خوش ہونا قدرتی تھا، لیکن وزیر کے لیٹرہیڈ پر غلطیاں دیکھ کر ہر کوئی حیران رہ گیا ۔ اساتذہ نے اس غلطی کو نشان زد کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دیا ۔

Loading...

بتایا جا رہا ہے کہ کچھ اساتذہ نے تو اس غلطی کو عام کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی اگرچہ ایسے اساتذہ کی تعداد بھی کافی بتائی جا رہی ہے، جنہوں نے مرکزی وزیر کو غلطی کی نشان دہی کرتے ہوئے خط کی فوٹو کاپی پوسٹ کی ہے ۔

نوٹ : یہ لیٹر ہیڈ ہم نے رچا کمار کے فیس بک پیج سے لیا ہے ۔ نیوز 18 اردو اس لیٹر ہیڈ کی صداقت کی تصدیق نہیں کرتا ہے ۔

Loading...