ویاپم گھوٹالہ : بی جے پی اور ریاستی حکومت اپنی شبیہ کو بہتر بنانے میں مصروف

ياپم گھوٹالے کے انکشاف کے بعد خراب ہوئی شبیہ کو بہتر بنانے کے لئے ریاستی حکومت اور بی جے پی اب سرکاری ملازمین کا سہارا لینے جا رہی ہے

Jul 30, 2015 09:30 PM IST | Updated on: Jul 30, 2015 09:30 PM IST
ویاپم گھوٹالہ : بی جے پی اور ریاستی حکومت اپنی شبیہ کو بہتر بنانے میں مصروف

بھوپال :  وياپم گھوٹالے کے انکشاف کے بعد خراب ہوئی شبیہ کو بہتر بنانے کے لئے ریاستی حکومت اور بی جے پی اب سرکاری ملازمین کا سہارا لینے جا رہی ہے ،  دو دن پہلے خفیہ طور پر تمام منظورہ شدہ سرکاری ملازم کی تنظیموں کو چائے کے بہانے بلا کر پارٹی کی طرف سے ملازمین سے پارٹی کی شبیہ کو بہتر بنانے کے لئے تعاون مانگا گیا ۔  تاہم اب اس معاملے میں تنظیمیں حکومت سے سودے بازی میں مصروف ہو گئی ہیں کہ اگر حکومت اپنی شبیہ بہتر بنانے میں تعاون چاہتی ہے تو پہلے ملازمین کی مانگیں پوری کرے ۔

ویاپم گھوٹالہ کے معاملے میں ملک بھر میں مدھیہ پردیش حکومت اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی شبیہ خراب ہونے کے بعد اب ڈیمج کنٹرول کی کوششیں  تیز ہو گئی ہیں ۔  ریاستی حکومت اور بی جے پی وسیع پیمانے پر اپنی شبیہ کو بہتر بنانے کی حکمت عملی کے تحت کام کرنا شروع کردیا ہے ۔

Loading...

Loading...