ویاپم گھوٹالہ : میری بیٹی خودکشی نہیں کرسکتی :انامکا کے اہل خانہ کا دعوی‎

ویاپم گھوٹالہ : میری بیٹی خودکشی نہیں کرسکتی :انامکا کے اہل خانہ کا دعوی مدھیہ پردیش ساگر پولیس اکیڈمی میں ٹریني ایس آئی انامكا کشواہا کی موت کے معاملے میں اہل خانہ کا بڑا بیان سامنے آیا ہے۔ انامكا کے والد کا کہنا ہے کہ ہے کہ ان کی بیٹی بہت ہی بہادر لڑکی تھی اور وہ خودکشی جیسا قدم اٹھا ہی نہیں سکتی ہے۔

Jul 06, 2015 04:29 PM IST | Updated on: Jul 06, 2015 04:29 PM IST
ویاپم گھوٹالہ : میری بیٹی خودکشی نہیں کرسکتی :انامکا کے اہل خانہ کا دعوی‎

Loading...

مدھیہ پردیش ساگر پولیس اکیڈمی میں ٹریني ایس آئی انامكا کشواہا کی موت کے معاملے میں اہل خانہ کا بڑا بیان سامنے آیا ہے۔  انامكا کے والد کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی بہت ہی بہادر لڑکی تھی اور وہ خودکشی جیسا قدم  اٹھا ہی نہیں سکتی ۔ انہیں خدشہ ہے کہ ان کی بیٹی کے ساتھ کچھ غلط ہوا ہے۔

انامكا کی لاش پیر کی صبح اکیڈمی کے پاس تالاب میں ملی تھی۔ اس خودکشی کو وياپم سے جوڑےجانے اور حکومت کے دفاع میں دئے گئے بیان کے درمیان لواحقین حیرت میں ہیں اور انہیں اس بات کا یقین نہیں ہو رہا ہے کہ انامكا ایسا کوئی قدم بھی اٹھا سکتی ہے۔  مورینا کی رہنے والی انامكا  کا گزشتہ سال پولیس سروس میں سلیکشن  ہوا تھا۔

انامكا کے اہل خانہ نے خود کشی کی تھیوری کو مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔ ان کا دعوی ہے کہ انامكا کے ساتھ کچھ غلط ہوا ہے۔ ان کے مطابق انامكا بہت ہی بہادر لڑکی تھی ایسے میں وہ خود کشی جیسا قدم قطعی نہیں اٹھا سکتی ہے۔

تاہم، مقامی پولیس  کا دعوی ہے کہ گھریلو اختلافات کی وجہ سے انامكا نے خودکشی کی ہے۔ ان کے مطابق جہیز کے لئے جسمانی اور ذہنی اذیت  کی وجہ سے انامكا گزشتہ کچھ دنوں سے کافی  پریشان تھی۔  ساگر  ایس آئی ٹی انچارج کے مطابق انامكا کے بیچ کی بھرتی گھوٹالے سے منسلک کوئی تحقیقات نہیں ہو رہی ہے۔

Loading...