وياپم گھوٹالے میں سی بی آئی نے درج کی 6 نئی ایف آئی آر

بھوپال : وياپم گھوٹالے کی جانچ کر رہی سی بی آئی نے بدھ کو وياپم امتحانات میں ہوئی مبینہ بے ضابطگیوں کے معاملے میں 6 نئی ایف آئی آر درج کی ہے۔

Sep 03, 2015 12:17 AM IST | Updated on: Sep 03, 2015 12:17 AM IST
وياپم گھوٹالے میں سی بی آئی نے درج کی 6 نئی ایف آئی آر

بھوپال : وياپم گھوٹالے کی جانچ کر رہی سی بی آئی نے بدھ کو وياپم امتحانات میں ہوئی مبینہ بے ضابطگیوں کے معاملے میں 6 نئی ایف آئی آر درج کی ہے۔

پہلی ایف آئی آر 2 لوگوں کے خلاف درج کی گئی ہے ۔ ان پر کانسٹیبل بھرتی امتحان 2013 میں دھوکہ دے کر حقیقی امیدوار کے مقام پر امتحان میں بیٹھنے کا الزام ہے ۔ وہیں دوسری ایف آئی آر 9 لوگوں کے خلاف درج کی گئی ہے ۔ ان پر بھی حقیقی امیدوار کی جگہ دوسرے شخص سے 2012 میں ہوئے کانسٹیبل بھرتی امتحان میں امتحان دلوانے کا الزام ہے۔

تیسری ایف آئی آرایک گارڈ بھرتی امتحان 2013 میں دھوکے سے امتحان دلوانے کے سلسلے میں درج کی گئی ہے ۔ اس معاملے میں 4 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ چوتھے کیس میں 16 لوگوں کے خلاف پری میڈیکل ٹیسٹ 2009 میںدھوکہ دے کر سے امیدواروں کو امتحان پاس کروانے کے الزام کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی۔

وہیں پانچویں ایف آئی آرکانسٹیبل بھرتی امتحان 2012 سے تعلق رکھتی ہے۔ اس میں جعل سازی کے لئے 3 لوگوں کو سی بی آئی نے ملزم بنایا ہے جبکہچھٹی ایف آئی آر 2 ملزمان کے خلاف سی بی آئی نے درج کی ہے ، جن پر پولیس کانسٹیبل بھرتی امتحان 2013 میں فرضی واڑہ کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔

Loading...

Loading...