ویاپم گھوٹالہ میں اموات کا سلسلہ جاری،ٹرینی سب انسپکٹر کی تالاب میں ملی لاش

ویاپم گھوٹالہ سے جڑی اموات کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ اب ساگر میں ٹرینی سب انسپکٹر انامکا کشواہ کی تالاب میں ڈوبنے سے موت ہو گئی۔

Jul 06, 2015 01:28 PM IST | Updated on: Jul 06, 2015 01:32 PM IST
ویاپم گھوٹالہ میں اموات کا سلسلہ جاری،ٹرینی سب انسپکٹر کی تالاب میں ملی لاش

ویاپم گھوٹالہ سے جڑی اموات کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ اب ساگر میں ٹرینی سب انسپکٹر انامکا کشواہ کی تالاب میں ڈوبنے سے موت ہو گئی۔ انامکا کی بھرتی بھی ویاپم کے ذریعہ ہوئی تھی۔ دگ وجے سنگھ نے ٹویٹ کر کے اسے ویاپم گھوٹالہ سے جوڑا ہے۔

ابتدائی اطلاع کے مطابق، ساگر پولیس ٹریننگ کالج میں ٹرینی سب انسپکٹر انامکا کشواہ کی لاش پولیس اکیڈمی کے نزدیک واقع ایک تالاب میں ملی ہے۔ انامکا کی تالاب میں ڈوبنے سے موت ہو گئی۔ ساگر کی کوتوالی پولیس نے معاملہ درج کر کے انامکا کی موت کی جانچ شروع کر دی ہے۔ پولیس اسے بادی النظر میں خودکشی کا معاملہ مان رہی ہے۔

Loading...

حالانکہ انامکا کی موت کی خبر کے کچھ دیر بعد ہی کانگریس کے جنرل سکریٹری دگ وجے سنگھ نے ایک ٹویٹ کیا ہے۔ دگ وجے سنگھ نے انامکا کی موت کو ویاپم سے جوڑا ہے۔ کانگریس لیڈر نے ٹویٹ کیا کہ ویاپم کے ذریعہ منتخب ٹرینی پولیس اہلکار نے مدھیہ پردیش کے ساگر میں پولیس اکیڈمی میں خودکشی کر لی۔چھیالیس یا سینتالیسواں معاملہ۔

در اصل، ویاپم معاملہ میں اب تک ہوئی اموات کے الگ الگ تخمینے سامنے آ رہے ہیں۔ سرکاری تخمینہ تیئس ہے جبکہ کانگریس تقریباً چھیالیس یا سینتالیس اموات ہونے کا دعوی کررہی ہے۔

Loading...