موبائل پر بات کرتے ہوئے نوجوان نے خود کو ماری گولی

ریوا : ستنا میں ایک دل دہلا دینے والے واقعہ میں ایک نوجوان نے موبائل پر بات کرتے ہوئے خود کو گولی مار لی۔ خودکشی کرنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

Dec 25, 2015 03:27 PM IST | Updated on: Dec 25, 2015 05:27 PM IST
موبائل پر بات کرتے ہوئے نوجوان نے خود کو ماری گولی

ریوا : ستنا میں ایک دل دہلا دینے والے واقعہ میں ایک نوجوان نے موبائل پر بات کرتے ہوئے خود کو گولی مار لی۔ خودکشی کرنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

اطلاعات کے مطابق پربھات وہار کالونی میں رہنے والا رنكو اگنی ہوتری اپنے کمرے میں کسی سے موبائل فون پر ہیڈ فون لگا کر بات کر رہا تھا۔ اسی دوران بات کرتے ہوئے اس نے خود کو گولی مار لی۔ نوجوان کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔

واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی۔ جائے حادثہ سے کوئی سوسائڈ نوٹ برآمد نہیں ہوا ہے۔ پولیس اب اس شخص کا پتہ لگا رہی ہے، جس سے آخری بار رنکو کی بات ہوئی تھی۔ ساتھ ہی پولیس رنکو کے اہل خانہ سے بھی رابطہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

رنکو نے خودکشی میں جس ہتھیار کا استعمال کیا ہے ، وہ غیر قانونی بتایا جا رہا ہے۔ پولیس یہ بھی پتہ لگانے کی کوشش کر رہی ہے کہ اس کے پاس یہ ہتھیار کس طرح پہنچا تھا۔

Loading...

Loading...