داعش کی راہ پر مدھیہ پردیش کے بدمعاش، گولی مار کر واٹس ایپ پر شیئر کی تصویر

ریوا : مدھیہ پردیش کے ریوا میں ایک بدماش نے باہمی تنازعہ میں ایک نوجوان کو گولی مار دی ۔ بدمعاش نے گولی مارنے کے بعد دہشت گرد تنظیم داعش کی طرز پر درد سے تڑپ رہے نوجوان کے ساتھ موبائل سے تصویر بھی کھینچیکی اور پھر خود ہی اسے واٹس ایپ پر وائرل کر دیا۔

Sep 07, 2015 06:18 PM IST | Updated on: Sep 07, 2015 06:18 PM IST
داعش کی راہ پر مدھیہ پردیش کے بدمعاش، گولی مار کر واٹس ایپ پر شیئر کی تصویر

ریوا : مدھیہ پردیش کے ریوا میں ایک بدماش نے باہمی تنازعہ میں ایک نوجوان کو گولی مار دی ۔ بدمعاش نے گولی مارنے کے بعد دہشت گرد تنظیم داعش کی طرز پر درد سے تڑپ رہے نوجوان کے ساتھ موبائل سے تصویر بھی کھینچی  اور پھر خود ہی اسے واٹس ایپ پر وائرل کر دیا۔

یہ واقعہ یونیورسٹی تھانہ علاقہ کے اٹورا کا ہے۔ یہاں یادو ڈھابے کے سامنے اتوار کی شام ملزموں نے گولو اوجھا نام کے نوجوان کو گولی مار دی۔ گولی مارنے والے ملزموں میں پرشانت مشرا بھی شامل تھا۔

بتایا جا رہا ہے کہ پرشانت نے گولو کو گولی مارنے کے بعد ہاتھ میں پستول لے کر موبائل سے ایک تصویر کھینچی اور خود ہی اسے واٹس ایپ پر شیئربھی کر دیا۔

بتایا جا رہا ہے کہ باہمی تنازعہ ہونے کی وجہ سے ملزم پرشانت مشرا اور اس کے ساتھیوں نے ڈھابے کے پاس پہلے زبانی جھگڑا کیا اور پھر فائرنگ کر دی۔ گولی زخمی گولو کے سینے اور پیٹ میں لگی ۔

Loading...

وہیں سوشل میڈیا پر تصویر وائرل ہونے کے بعد جائے حادثہ پر بڑی تعداد میں لوگ جمع ہو گئے ۔ اس کے بعد ملزم وہاں سے بھاگنے لگا ، تبھی مقامی لوگوں نے پرشانت کو پکڑ لیا اور اس کی جم کر پٹائی کر دی ۔

پولیس نے ودیا پرساد اور پرشانت کو سنجے گاندھی میموریل کلینک میں داخل کرا دیا ہے ۔ پولیس نے موقع سے پرشانت کو گرفتار کر لیا ۔ بعد میں ایک اور ملزم بھی پولیس کی گرفت میں آ گیا، جبکہ ایک دیگر ملزم فرار ہے۔

Loading...