جنسی استحصال کا معاملہ درج کرنے کی ہدایت

پڈوچیری میں اطفال بہبود کمیٹی نے پولیس کو ایک ملزم کے خلاف نابالغ بچی کے جنسی استحصال کا معاملہ درج کرنے کی ہدایت دی۔

Jul 12, 2015 01:03 PM IST | Updated on: Jul 12, 2015 01:03 PM IST
جنسی استحصال کا معاملہ درج کرنے کی ہدایت

پڈوچیری میں اطفال بہبود کمیٹی نے پولیس کو ایک ملزم کے خلاف نابالغ بچی کے جنسی استحصال کا معاملہ درج کرنے کی ہدایت دی۔ کمیٹی نے آج جاری بیان میں بتایا کہ مگلم پولیس تھانے نے 07 جولائی کو ایک خط بھیجا تھا جس میں ریاست کے ارویاری کی 17 سالہ ایک لڑکی کو جنسی استحصال کی وجہ سے بہت زیادہ خون بہنے کی وجہ سے اسپتال میں داخل کرانے کی معلومات دی گئی تھی۔ کمیٹی نے حاصل معلومات کی بنیاد پر سیکورٹی افسر کومتاثرہ سے فوری طور پر پوچھ گچھ کرنے اور رپورٹ دینے کی ہدایت دی۔ رپورٹ کے مطابق 12 ویں کی چھٹی کے دوران متاثرہ کام کے سلسلے میں ایم این کپم گئی تھی جہاں اس کی ملاقات ملزم راجہ (26) سے ہوئی۔دونوں دوست بن گئے جس کے بعد ملزم نے اپنے گھر پر متاثرہ کے ساتھ زبردستی جسمانی تعلقات بنایا۔ وہاں سے لوٹنے کے بعد متاثرہ کے خون بہنے لگا اور وہ بے ہوش ہو گئی جس کے بعد پڑوسیوں نے اسے علاج کے لئے ہسپتال میں داخل کرایا۔ رپورٹ کے مطابق ملزم نے متاثرہ سے اپنے شادی شدہ ہونے اور تین بچے ہونے کی حقیقت چھپائی تھا۔ ملزم اور اس کی بیوی نابالغ لڑکی کو شکایت واپس لینے کے لئے دھمکا رہے ہیں۔ اگرچہ متاثرہ اب اطفال بہبود کمیٹی کے تحفظ میں ہے۔ 
Loading...

 

Loading...